GBPUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، رشی سوناک کا رواں سال British Elections منعقد کروانے کا اعلان
British Political Crisis took another turn which sidelined the Investors
GBPUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ جاری ہے . جس کی بنیادی وجہ آج وزیر اعظم رشی سوناک کی طرف سے رواں سال کے اختتام تک British General Elections منعقد کروانے کا اعلان ہے . جس کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے سائیڈ لائن ہو گئے ہیں . جبکہ European Sessions میں British Pound کی طلب کم ہوئی ہے .
British Political Crisis کی وجوہات کیا ہیں؟
Ukraine پر روسی حملے کے بعد شروع ہونے والے Global Financial Crisis کے نتیجے میں United Kingdom سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں Germany کے بعد سرفہرست رہا ہے . رواں سال کے پہلے کوارٹر تک اسکا Consumer Price Index دوہرے ہندسے تک پہنچ گیا تھا . اس دوران چار وزرائے اعظم کو بدترین بحران کے سبب گھر جانا پڑا تھا ، جبکہ رشی سوناک کئی موقع پر ملکی معیشت میں Recession کا اعتراف کر چکے ہیں .
واضح رہے کہ انکی پیشرو وزیر اعظم لز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں اور کوئی ٹھوس Economic Plan نہ دینے کی وجہ سے مستعفی ہو گئی تھیں
لگ بھگ ایک سال تک British Politics میں ٹھہراؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر ہلچل مچ گئی جب British Local Bodies Elections میں وزیر اعظم سناک کی جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا.
مسلسل دوسری بار London کے میئر بھی اپوزیشن Labour Party کے حمایت یافتہ امیدوار پاکستانی نژاد شہری محمد صادق خان منخب ہو گئے . جنہوں نے اپنی Victory Speech میں British General Elections کے انقعاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ رشی سوناک British House of Commons میں اکثریت کھو چکے ہیں .
GBPUSD کا ردعمل.
خبر سامنے آنے کے بعد GBPUSD کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے . European Sessions کے دوران یہ 1.2530 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔