شمالی آئرلینڈ پروٹوکولز پر سوناک وان ڈر لین ملاقات، سرمایہ کار محتاط

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک اور یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈر لین کی ملاقات آج ہو رہی ہے۔ جس میں شمالی آئرلینڈ پروٹوکولز پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یورپی امیگرینٹس اور شمالی آئرلینڈ کے بارڈر کے بارے میں قواعد و ضوابط پر متنازعہ معاملات طے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ملاقات کے بعد دونوں راہنما پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

شمالی آئرلینڈ کے پروٹوکولز کا تنازعہ آخر ہے کیا ؟

برطانیہ شمالی آئرلینڈ کی بریگژٹ ڈیل میں تبدیلی کرنا چاہتا ہے۔ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد ٹریڈ کے اصول ابھی تک متنازعہ ہیں۔ شمالی آئرلینڈ اور یورپی زون کے ملک آئرلینڈ کی سرحد کے درمیان ابھی تک آزادانہ ٹریڈ جاری ہے جس کہ وجہ سے برطانوی معیشت کو خسارے کا سامنا ہے۔

بریگزٹ ڈیل میں کیا طے پایا تھا ؟

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے وقت یعنی بریگزٹ ڈیل کے وقت دونوں فریقین آزادانہ نقل و حرکت اور ٹریڈ کے حامی تھے کیونکہ جغرافیائی اعتبار سے منقسم خطے کی عوام کے معاشی اور معاشرتی تعلقات بہت گہرے ہیں جس کے احترام میں لندن اور برسلز نے شمالی آئرلینڈ کی سرحد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی توثیق دونوں جانب کی پارلیمنٹ نے بھی کی۔ جبکہ یہ بھی طے پایا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز سے اس علاقے میں ٹریڈ ہونیوالی اشیاء پر مخصوص پابندیاں برقرار رہیں گی۔ تاہم گذشتہ سوموار کو شمالی آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے شمالی آئرلینڈ پروٹوکولز بل کو باقاعدہ قانون کا درجہ دے دیا تھا۔ جس کے مطابق اسکی یورپی یونین سے آزادانہ ٹریڈ اور نقل و حمل جاری رہے گی لیکن برطانیہ کی مرکزی سرزمین کے ساتھ چیکنگ ٹیکسز کی پابندیاں برقرار رہیں گی۔ سابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا نے برطانوی حکومت کے شمالی آئرلینڈ منصوبے کو غیر قانونی قرار دیا جس کے بعد لز ٹرس اور دارلعوام کے دیگر اراکین نے بھی اس پر باقاعدہ بحث کا آغاز کیا۔

گذشتہ ڈیڑھ سال سے شمالی آئرلینڈ کے زمینی اور سمندری بارڈرز پر ٹریڈ کے اصول قواعد پر برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ لیکن شمالی آئرلینڈ کی قانون ساز اسمبلی کی طرف سے منظور کی جانیوالی قرارداد کے بعد رشی سوناک کی حکومت اس معاملے پر بیک فٹ پر آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

شمالی آئرلینڈ پروٹوکولز کے معاملے پر حالیہ ڈیڈ لاک اور ممبران دارلعوام کی طرف سے تند و تیز بیانات کے بعد GBPUSD اور EURGBP خاصے دباؤ میں رہے اور گذشتہ ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث محدود رینج میں ٹریڈ کرتے رہے۔ آج سوناک وان ڈر لین پریس کانفرنس کے بعد مارکیٹ واضح سمت اختیار کرے گی۔ گذشتہ ہفتے کے دوران برطانوی اور یورپی اسٹاکس بھی بیئرش مومینٹم اختیار کر گئے اور اختتام ہفتہ پر انڈیکسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ آج اس معاملے پر پیشرفت اور سمجھوتے کے امکان پر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button