Bitcoin Price میں زبردست تیزی، FOMC کے فیصلے سے پہلے غیر یقینی صورتحال.

Significant BTC sell orders between $61,000 and $62,500 may cap further rally, order book shows

Bitcoin Price میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  5% کی اضافہ ہوا ، جس کے ساتھ ہی اس کی قیمت 61,000 ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا ہے جب مارکیٹ میں  FOMC کے متوقع فیصلے پر بحث جاری ہے۔ تاہم Order Books یہ ظاہر کر رہی ہیں  کہ یہ بحالی محدود ہو سکتی ہے۔

Bitcoin Price پر اثر انداز ہونیوالے عوامل.

BTC کی قیمت میں یہ اضافہ ایسے وقت ہوا ہے. جب Global Markets میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ بہت سے سرمایہ کار اس بات کا انتظار کر رہے ہیں. کہ Federal Reserve  آئندہ اپنی مالیاتی پالیسی میں کیا تبدیلیاں لاتا ہے. جبکہ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ Bitcoin Price میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے. دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں موجود مندی کے آثار بھی موجود ہیں۔

Market Order  کی موجودہ صورتحال یہ بتاتی ہے کہ موجودہ ٹرینڈ ممکنہ طور پر محدود ہو سکتا ہے۔ اگرچہ اسوقت قیمتوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے، مگر کئی سرمایہ کار محتاط ہیں اور انہوں نے بیچنے کے آرڈرز کی بڑی تعداد رکھ لی ہے۔ یہ صورتحال آنیوالے دنوں میں اس کو متاثر کر سکتی ہے. اور ممکنہ طور پر ایک بڑی Market Correction کی طرف بھی اشارہ کر رہی ہے۔

FOMC Rate Decision کے اثرات.

US Monetary Policy اور FOMC کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں  کے اثرات نہ صرف امریکہ بلکہ عالمی سطح پر تمام  معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ عالمی مالیاتی نظام میں امریکی ڈالر (USD) کی حکمرانی ہے۔ دنیا بھر کی کرنسیز، کماڈٹیز ، Crypto Currencies اور اسٹاکس کی قدر کا تعین امریکی ڈالر کے ساتھ تقابلے سے کیا جاتا ہے.

یعنی عالمی نظام زر میں امریکی ڈالر بنیادی اکائی کی حثیت رکھتا ہے۔ شرح سود میں اضافے سے دیگر ممالک کیلئے Exchange Cut rates میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور ڈالر کے مد مقابل دیگر کرنسیز دباؤ کی شکار ہو جاتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں Rate Hike Program کے جاری رہنے یا بند ہونے کے بارے میں متضاد بیانات سے مارکیٹ موڈ محتاط نظر آ رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی نگاہیں FOMC کے فیصلے سے زیادہ چیئرمین فیڈ کی پریس کانفرنس پر مرکوز ہیں۔ کیونکہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد شروع ہونیوالے Rate Hike Program کے اختتام کا فیصلہ تو ہو چکا ہے . اب سوال صرف یہ باقی ہے کہ آج  50 بنیادی پوائنٹس کی کمی کی جاتی ہے یا کہ نہیں.

جیروم پاول رواں ماہ تقریر کے دوران افراط زر کنٹرول کرنے  اور Interest Rate پر مبہم بیانات دے چکے ہیں۔ لیکن لگ بھگ 19 ماہ کے عرصے سے جاری سخت مانیٹری پالیسی کے باعث Growth Rate میں کمی اور لیبر مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ جو کہ متعلقہ حکام کیلئے ایک بڑا سر درد بنا ہوا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Bitcoin Price میں 5 فیصد سے زائد بحالی ہوئی. جو کہ اسوقت 61 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.

Bitcoin Price surged ahead of FOM Rate Decision.
Bitcoin Price surged ahead of FOM Rate Decision.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button