بین الاقوامی پابندیاں ، غیر متوقع معاشی حالات اور یوکرائن جنگ: میکڈونلڈز کا تمام برانچز مستقل بند کر کے روس چھوڑنے کا اعلان

ماسکو( نیوز رپورٹ) : یوکرائن جنگ کے بعد پیدا ہونے والے معاشی
حالات کے بعد غیر متوقع معاشی حالات کے باعث میکڈونلڈ نے 30 سال کے بعد روس میں اپنے تمام ریسٹورینٹس مستقل طور پر بند کر دیئے ہیں ۔ میکڈونلڈز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک کوئی روسی سرمایہ کار میکڈونلڈ کے تمام ملازمین جن کی تعداد 62 ہزار سے زائد ہے کو ملازمت کی یقین دہانی نہیں کرواتے تب تک میکڈونلڈز اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرے گا ۔ لیکن امریکی فاسٹ فوڈ چین کی یہ کوشش ہے کہ کوئی روسی سرمایہ کار معقول قیمت پر اسکے تمام ریسٹورینٹس خرید لے۔ کمپنی کا یہ کہنا ہے کہ اب تک انہیں ایسا کوئی سرمایہ کار مل نہیں سکا ہے۔ واضح رہے کہ میکڈونلڈز نے 90 کی دہائی میں روس میں اپنے ریسٹورینٹس شروع کئے تھے اور روس میں میکڈونلڈز کو سرد جنگ کے اختتام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button