Solana کے دوسرے فون Seeker کی تفصیلات جاری ، لانچ 2025 میں متوقع.
The Ethereum-competitor first launched the phone in January and received more than 140,000 pre-orders
Solana Labs نے اپنے دوسرے موبائل فون Seeker کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے. جو 2025 میں لانچ ہونے والا ہے۔ ٹوکن2049 کی عالمی کانفرنس میں، Solana کے جنرل منیجر ایمنٹ ہولیر نے بتایا کہ یہ نیا موبائل اپنے صارفین کے لیے Rewards Magnet ثابت ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خریداروں کو Airdrops یا Decentralized Applications پر خصوصی پیشکش جیسے انعامات کی توقع رکھنی چاہیے۔
Seeker کی Branding اور پہلی جھلک.
Solana Holders کو اس دوسری Mobile Device کی ہارڈ ویئر تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔ ٹوکن2049 کے ایونٹ کے دوران، Solana Team نے Seeker کی برانڈنگ اور پہلی جھلک پیش کی. جو کہ صرف ایک Meme Coin Phone نہیں ہے بلکہ اس کے خریداروں کو انعامات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ Seeker کے پیشگی آرڈرز کی تعداد 140,000 تک پہنچ گئی ہے.
Solana کی قدر پر اثرات اور تکنیکی جائزہ.
Solana کی قیمت کی کارکردگی اس سال بڑی حد تک Chain پر Meme Coin Token کے لانچز کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ ایمنٹ ہولیر نے کہا کہ Seeker صرف ایک "میم کوائن فون” نہیں ہوگا۔ سولیانا کے پہلے فون Saga کی 8 مئی 2023 کو لانچ نے SOL کی قیمت میں دو مہینے کے اندر 55% اضافہ کیا۔ اگر یہ پیٹرن دوبارہ دہرایا گیا، تو سیکر کی لانچ Altcoin کی قیمت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس کی مارکیٹ میں چند مہینوں سے رینج باؤنڈ ٹریڈنگ جاری ہے۔ SOL کی روزانہ کی قیمت کا چارٹ دکھاتا ہے کہ یہ مارچ 18 کی بلند ترین قیمت $210.18 اور اگست 5 کی کم ترین قیمت $110 کے درمیان پھنس گیا ہے ۔ اس وقت، SOL کی قیمت میں ایک W پیٹرن تشکیل ہو رہا ہے. جو کہ دوگنا نیچے کی تشکیل کی علامت ہے. اور یہ ایک بلش تکنیکی پیٹرن سمجھا جاتا ہے۔
اگر صورتحال میں بہتری آتی ہے تو، آنے والے دو سے چار ہفتوں کے اندر SOL کی قیمت $160 تک پہنچ سکتی ہے، جو کہ مارچ کی بلند ترین قیمت سے اگست کی کم ترین قیمت کے 50% کی Fibonacci Retracement کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
Solana کی مارکیٹ ویلیو اور "سیکر” کے متوقع لانچ کی تفصیلات اس بات کی عکاسی کرتی ہیں. کہ Solana کا مستقبل ممکنہ طور پر روشن ہو سکتا ہے۔ SOL Holders اور صارفین کو اس نئے موبائل کے فوائد کا انتظار ہے. جو کہ انعامات اور مواقع کی نئی راہیں کھول سکتا ہے. تاہم اس کے لئے انہیں مزید کچھ عرصہ انتظار کرنا پڑیگا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔