Amreli Steels میں مندی، Karachi میں آپریشن عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ.

The site represents 30% of the company’s production capacity

معاشی مشکلات کے پیش نظر، Amreli Steels Limited کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  نے Karachi میں Site Rolling Mills میں کام عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جس کے بعد اسکی Stock Value میں مندی ریکارڈ کی گئی ۔ خیال رہے کہ یہ سائٹ اس کی کل Production Capacity کا 30 فیصد حجم رکھتی ہے.

Amreli Steels Limited عارضی کام معطل کرنے کا فیصلہ

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  نے Karachi میں Site Rolling Mills میں کام عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Pakistan Stock Exchange کو جاری کردہ نوٹس میں کمپنی نے وضاحت کی ہے. کہ یہ سائٹ اس کی کل پیداواری صلاحیت کا 30 فیصد ہے۔

ASTL Notification in PSX
ASTL Notification in PSX

آج کے اجلاس میں، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے Steel Sector کو درپیش اہم معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ چیلنجز مختلف معاشی اور سیاسی عوامل کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں. جن میں Steel Bars کی طلب میں کمی، Utility Cost میں اضافہ، High Interest Rate، غیر متوازن ٹیرف ڈھانچہ، بھاری ٹیکس بوجھ، اسمگلنگ، اور غیر دستاویزی سرگرمیوں میں اضافہ شامل ہیں۔ یہ تمام عوامل غیر منصفانہ مقابلے کی فضا قائم کر کے  مارکیٹ کا  توازن  بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔

پیداوار دوبارہ کب شروع کی جا سکتی ہے؟

میکرو اکنامک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، بورڈ نے Karachi میں واقع اپنی سب سے پرانی Manufacturing Company میں کام عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Amreli Steels  نے کہا کہ صورتحال کا چھ ماہ میں جائزہ لیا جائے گا. اور اگر حالات بہتر ہوئے تو یہ سائٹ دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔

اس عارضی بندش کے دوران، ASTL اپنی دھابیجی تنصیب کو چلانا جاری رکھے گا. جو اس کی پیداواری صلاحیت کا 70 فیصد ہے. تاکہ Steel کی موجودہ اور مستقبل کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ASTL کو 6.1 ارب روپے کا بھاری نقصان ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

P.S.X کو فراہم کردہ کمپنی کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق، اسٹیل بنانے والی کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال 24 میں کم ہو کر 2.4 ارب روپے رہ گیا، جو گزشتہ سال کے 5.95 ارب روپے کے مقابلے میں 60 فیصد کم ہے۔

ASTL کو 1984 میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا. اور 2009 میں یہ عوامی غیر حوالہ شدہ کمپنی میں تبدیل ہوگئی۔ یہ  کراچی کے علاقے شیرشاہ اور سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں واقع اپنے Production Plant میں اسٹیل بارز اور بلٹ تیار اور فروخت کر رہی ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

نوٹس جاری ہونے کے بعد ASTL کے اسٹاکس میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا . جو کہ دن کے اختتام پر 1 روپے 96 پیسے مندی سے 18 روپے 70 پیسے کی سطح پر آ گئی.

ASTL 24TH September 2024
ASTL 24TH September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button