SNB Monetary Policy کا اعلان Financial Markets کیلئے کیا اشارہ دے رہا ہے؟

USDCHF lost the early gains as uncertainty continues about Future dimensions.

SNB Monetary Policy میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کمی کے بعد USDCHF یورپی سیشنز کے دوران 0.8950 سے نیچے شدید گراوٹ کا شکار ہوا ہے. Swiss National Bank کے توقعات کے برعکس اقدام سے Financial Markets میں European Currency کی طلب میں اضافہ ہوا  .

SNB Monetary Policy کی تفصیلات.

Swiss National Bank کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق Monetary Policy Committee نے دو روزہ میٹنگ کے اختتام پر Policy Rates میں 25 بنیادی پوائنٹس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

اعلان کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران Swiss Consumer Price Index میں واضح کمی کے بعد. Executive Board کے ممبران نے Swiss Economy کی موجودہ صورتحال کو اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے Strict Monetary Policy کو بلاجواز قرار دیا . مزید براں آئندہ اجلاس میں Financial Reports کی بنیاد پر فیصلوں پر بھی اتفاق کیا گیا .

SNB Monetary Policy 26th September 2024
SNB Monetary Policy 26th September 2024

بتاتے چلیں کہ Swiss National bank دنیا کا واحد Central bank ہے جس کی Monetary Policy Meeting ماہانہ کی بجائے کواٹرلی بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے .

Key Policy Rate وہ شرح ہے جس پر مرکزی بینک مالیاتی نظام میں پیسے کی قیمت کا تعین کرتا ہے۔ یہ بینکوں کے لیے قرضوں کی فراہمی اور صارفین کے لیے قرضوں کی قیمتوں کو متاثر کرتی ہے۔ جب مرکزی بینک اس شرح میں کمی کرتا ہے، تو اس کا مقصد معیشت میں پیسے کی فراہمی بڑھانا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہوتا ہے۔

فیصلہ Swiss Economy کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہی ہیں ؟

معاشی ماہرین مسلسل دوسری میٹنگ میں Rates Cut Policy کے اطلاق سے Swiss Economy کی بحالی کے اشارے کے طور پر دیکھ رہے ہیں . خیال رہے کہ Global Banking Crisis سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک سوئٹزر لینڈ ہی تھا.

SNB کی جانب سے اس کمی کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی معیشت مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی Core Inflation اور عالمی معاشی صورتحال نے SNB کو یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔ مرکزی بینک کا مقصد ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور معیشت کو مستحکم رکھا جائے.

SNB کے اس اقدام کے بعد Financial Markets میں بھی ردعمل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کی اس بات پر توجہ مرکوز ہے. کہ یہ کمی کس طرح اقتصادی اعداد و شمار اور عالمی مارکیٹ کے حالات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ Interest Rate میں کمی کے باوجود Swiss Franc فیصلے سے سپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا. تاہم اس میں اتار چڑھاؤ آنیوالے دنوں میں بھی جاری رہنے کا خدشہ ہے.

USDCHF 26TH September 2024
USDCHF 26TH September 2024

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button