USDCHF میں 0.8800 کے قریب مندی ، Swiss CPI فروری میں 0.6 فیصد پر آ گئی.

Upbeat Inflation data raised chances of holding High Policy in SNB Meeting

USDCHF میں 0.8800 کے قریب مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ آج جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق فروری  2024 میں Swiss CPI  کا 0.6 فیصد پر آ جانا ہے . جس کے بعد Swiss Franc کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .  جبکہ US Dollar اس کے مقابلے میں دفاعی  انداز اختیار کر گیا ہے .

Swiss CPI Report کی تفصیلات.

Federal Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024ء کے دوران Headline Inflation توقعات کو مات دیتے ہوئے 0.6 فیصد پر آ گئی۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.5 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔  گذشتہ تین ماہ میں پہلی بار افراط زر Swiss National Bank کے مقرر کردہ ہدف سے اوپر جاتی ہوئی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ جو کہ معاشی سرگرمیوں پر Recession  کی نشاندہی کر رہی ہے۔

USDCHF میں 0.8800 کے قریب مندی ، Swiss CPI فروری میں 0.6 فیصد پر آ گئی.
Swiss Consumer Price Index Analysis

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جنوری 2024ء کے ساتھ کریں تو Consumer Price Index کی سابقہ ماہانہ ریڈنگ 0.3 فیصد تھی۔ آج ریلیز ہونے والی رپورٹ میں Core CPI کی شرح Headline Inflation سے بھی کم رہی اور 1.3 فیصد کے ساتھ گذشتہ تین ماہ کی  بلند ترین سطح پر آ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ  ب یہ 1.2 فیصد تھی۔

USDCHF کا ردعمل.

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے کیونکہ Inflation  میں اضافے  سے SNB کی آئندہ میٹنگ میں Early Rates Cut کے امکانات میں کمی آئی ہے ۔  اس کے مقابلے میں آج کے Asian Sessions سے  جارحانہ  انداز اپنائے نظر آنیوالا USD  آج  0.8800 کے نفسیاتی ہدف کا دفاع کر رہا ہے.

USDCHF میں 0.8800 کے قریب مندی ، Swiss CPI فروری میں 0.6 فیصد پر آ گئی.
USDCHF

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button