Japanese CPI Report اور Yen کی گرتی ہوئی طلب.

Data meets expectations squeezed demand for Japanese Yen during Asian Sessions.

Japanese CPI توقعات کے مطابق  2.2 فیصد پر آنے کے بعد Japanese Yen کی طلب میں کمی آئی ہے. USDJPY اس دوران  ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے.  Leading Asian Currency میں حالیہ دنوں کے دوران ہونیوالی شدید گراوٹ کے بعد Bank of Japan کی طرف سے Open Market Intervention کی افواہیں زور پکڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں.

Japanese CPI Report کی تفصیلات۔

Japanese Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں Consumer Price Index کی سطح اگست کے دوران 2.2 فیصد رہی ہے  ۔ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.2 فیصد کی پیشگوئی ہی کر رہے تھے تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی 2024  کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ  2.8 فیصد رہی تھی۔

ادھر Core CPI کی سطح  2.0 فیصد رہی ہے. جبکہ معاشی ماہرین اتنی ہی پیشگوئی کر رہے تھے . اس طرح گزشتہ ماہ سے کم Headline Inflation سامنے آنے پر Japanese Labour Market کے بارے میں پھیلنے والی افواہیں کم ہوئی ہیں. جس کا ایڈوانٹیج بظاھر Japanese Yen حاصل کرنے میں ناکام رہا. اور سرمایہ کاروں کا رجحان رسک فیکٹر کم ہونے سے Stocks کی طرف ہو گیا ہے.

جاپان میں Inflation کی بڑھتی ہوئی شرح کئی عوامل کی وجہ سے ہے۔ عالمی سطح پر توانائی اور خام مال کی قیمتوں میں اضافہ، جیسے کہ خوراک اور تیل، نے Japanese Economy پر دباؤ ڈال رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، جاپانی حکومت کی مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے بھی CPI میں اضافہ ہوتا رہا. جب قیمتیں بڑھتی ہیں، تو لوگوں کی خریداری کی طاقت کم ہو جاتی ہے. جس سے طلب میں کمی واقع ہوتی ہے

Open Market Intervention کی توقعات.

حالیہ عرصے کے دوران Yen کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ تاہم اس کے لئے BOJ کی سپورٹ محض زبانی دعووں اور اعلانات تک محدود رہی۔ گورنر کازو اوئیڈا بھی جاری کئے جانے والے بیان میں  موثر آپریشنز کا کہہ چکے ہیں۔ تاہم 145 کی ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود کوئی Monetary Action نظر نہیں آیا۔ یہاں تاک کہ اس کے مقابلے میں US Dollar گزشتہ ماہ  161 جبکہ پرطانوی پاؤنڈ 190 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔

Technical Indicators کیا نشاندہی کر رہے ہیں؟

Asian Sessions کے دوران US Dollar میں مثبت رجحان نظر آیا ۔ چار گھنٹوں کے چارٹ پر   یہ  North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 145 کی نفسیاتی سطح سے اوپر مستحکم دکھائی دے رہا ہے ۔  14 روزہ RSI وسطی نقطے  سے اوپر مثبت ریلی  جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.

USDJPY 27TH September 2024
USDJPY 27TH September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button