EURUSD کی محدود رینج ، Eurozone CPI Report ریلیز کر دی گئی.

Financial Data meets expectations alleviated demand for Euro

Eurozone CPI Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار سامنے آنے پر EURUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. آج جاری ہونیوالے Consumer Price Index سے European Central Bank کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut Policy جاری رکھے جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں. یہی وجہ ہے کہ یورپی سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں اور Euro کی طلب میں کمی آئی ہے.

Eurozone CPI Report کی تفصیلات.

European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 1.8 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین  اتنی ہی  توقع کر رہے تھے  ۔ اگر اس کا تقابلہ اگست  کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.2 فیصد تھی۔

Core CPI کی سطح 2.7 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع لیول بھی اتنا ہے تھا ۔ اگست میں یہ ریڈنگ 2.8 فیصد تھی۔ اس طرح European Region میں Inflation تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ تاہم خطے کی سب سے بڑی معیشت Germany میں Recession سے European Common Currency بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکی ۔

دوسری طرف  France ، Spain اور Italy نے حالیہ دنوں کے دوران  Energy Crisis پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں کمی کا پروگرام آئندہ ماہ شروع کئے جانے کی توقعات میں German Economic Crisis کے باوجود اضافہ ہوا ہے.

معاشی ماہرین کے مطابق آج جاری ہونے والی رپورٹ  European Economy کے مثبت منظرنامہ کی عکاسی کر رہی ہے. جس سے آنیوالے دنوں میں معاشی اشاروں پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے.

یورپی زون دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے، جس میں متعدد ممالک شامل ہیں، جیسے کہ جرمنی، فرانس، اٹلی اور اسپین۔ اس خطے کی معیشت کا دارومدار بڑی حد تک خدمات، صنعت، اور زراعت پر ہے۔ حالیہ برسوں میں، یورپی زون نے کئی معاشی چیلنجز کا سامنا کیا ہے، جیسے کہ وبائی مرض، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، اور Geopolitical Tensions ۔

آج کی CPI رپورٹ European Economy کے لئے ایک مثبت اشارہ ہو سکتی ہے، خاص طور پر مہنگائی کی کمی کے حوالے سے۔ اگر یہ کمی برقرار رہتی ہے تو یہ یورپی سینٹرل بینک کی Monetary Policy کو متاثر کر سکتی ہے

EURUSD کا ردعمل.

توقع کے مطابق  Headline Inflation سامنے آنے پر EURUSD  محدود رینج اختیار کیے ہوئے ہے۔ جو کہ  اسوقت 1.1000 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

تکنیکی اعتبار سے Euro ابھی بھی اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے . تاہم  اسکا Relative Strength Index 80 کے قریب ہے . جو کہ اوور باٹ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے.

EURUSD 1ST OCTOBER
EURUSD 1ST OCTOBER

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button