US Stocks میں شدید گراوٹ، Iran کا Israel پر Missile Attack

Global Financial Markets are under Selling Pressure due to fears of Third World War

Iranian Attack on Israel کے بعد Global Financial Markets میں فروخت کا شدید دباؤ ریکارڈ کیا جا رہا ہے . جس کے نتیجے میں US Stocks میں  گراوٹ واقع ہوئی ہے. World War 3 کے خطرے کے پیش نظر سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . 

Iranian Attack on Israel ، لیکن آگے کیا ہو سکتا ہے؟

اب سے تھوڑی دیر قبل Israeli Defense Forces  نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے. جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے گئے ہیں۔ یہ واقعہ ایک سنجیدہ صورت حال کی عکاسی کرتا ہے. جس میں اسرائیل بھر میں انتباہی سائرن بج رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے. کہ جیسے ہی سائرن کی آواز سنیں، فوری طور پر محفوظ مقام کی طرف جائیں۔ اس وقت عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی نصیحت کی گئی ہے اور انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Iran کی جانب سے اس حملے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ Iranian Revolutionary Guards  نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر Ballistic Missiles داغے ہیں، جس کی تصدیق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی IRNA  نے بھی کی ہے۔

مزید برآں، یروشلم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جو ممکنہ طور پر میزائل حملے کو روکنے کے دوران کی آوازیں ہو سکتی ہیں۔

White House کی طرف سے جاری کردہ ہنگامی بیان میں کہا گیا ہے کہ United States اسرائیل کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے. اور Tehran کو اس حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے.

کیا یہ عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے؟

اسوقت یہ اہم ترین خطہ آگ کے دھانے پر کھڑا ہے . Iran روس کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے. جو کئی مواقع پر Iran کی مکمل حمایت کا اعلان کر چکا ہے . یہ واقعہ نہ صرف مشرق وسطیٰ کی کشیدگی میں اضافہ کر سکتا ہے، بلکہ اس کے اثرات پوری دنیا پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے World War 3 کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

Iranian Attack on Israel  کے بعد، صیہونی ریاست نے فوری طور پر جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔ اگر یہ حملے جواب میں مزید کارروائی کا سبب بنتے ہیں. تو خطے میں ایک بڑی جنگ چھڑنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ Israel اور Iran کے درمیان پہلے ہی جاری تنازعہ مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے، جس میں دیگر ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس تصادم میں عالمی طاقتوں کی دلچسپی بھی بڑھ سکتی ہے۔ امریکہ، روس، اور دیگر ممالک نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کر رکھا ہے۔ اگر یہ صورتحال مزید بگڑتی ہے تو ان ممالک کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ سکتی ہے، جس سے عالمی جنگ کا خطرہ منڈلا سکتا ہے۔

US Stocks کا ردعمل.

Iranian Attack کے بعد US Stocks میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے. Dow Jones Industrial Average کے Composite Index میں 100 جبکہ Nasdaq100 میں 200 پوائنٹس کی مندی ہوئی ہے.

Nasdaq100 1st October 2024
Nasdaq100 1st October 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button