PSX میں تیزی، توقعات سے مثبت Pakistani Trade Report جاری.

Exports surged 7% during 2nd quarter, increased demand for Stocks

توقعات سے مثبت Pakistani Trade Report جاری کر دی گئی. جس کے بعد PSX میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . پاکستانی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال دوسرے کوارٹر میں Exports کے حجم میں 7 فیصد اضافہ ہوا. اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد Pakistani Capital Market میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا.

Pakistani Trade Report کی تفصیلات.

Statistics Bureau of Pakistan کی جاری کردہ رپورٹ میں ملک کی مجموعی Exports  کے دوسرے کوارٹر  2024 کے دوران 7 فیصد اضافے  کے ساتھ 7 ارب 87 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جسکی بنیادی وجوہات بیرونی سرمایہ کاری ، Bahrain اور United Arab Emirates  سے ملنے والے آرڈرز ہیں ، جبکہ Imports دوبارہ شروع ہونے  بالخصوص صنعتوں میں استمعال ہونیوالے خام مال کی بحالی سے بھی ملکی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.

رپورٹ کا سب سے مثبت  پہلو China کیلئے Pakistani Exports میں   اضافہ ہے . جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 27 فیصد بڑھی ہیں. Regional Trade میں بحالی ملک کے Financial Indicators کیلئے انتہائی مثبت  ثابت ہوئی ہے .

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ سالانہ 20.35 فیصد اضافے کے ساتھ 1.780 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1.479 ارب ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کوارٹر میں صرف ستمبر کے دوران برآمدات میں 13.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 2.805 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 2.471 ارب ڈالر تھی۔ درآمدات میں 16.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ستمبر میں یہ 4.585 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 3.950 ارب ڈالر تھی۔

Pakistani Trade Report September 2024
Pakistani Trade Report September 2024

IT Exports کے حجم میں اضافہ.

Pakistan کا یہ شعبہ Global Markets میں نمایاں مقام رکھتا تھا. اور 2022ء تک اسکا برآمدی حجم  20 ارب ڈالرز سالانہ تھا۔ تاہم اسکے بعد اس سیکٹر کے مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی. اور زیادہ تر کمپنیاں خطے کے دیگر ممالک Sri Lanka ، Bangladesh اور India میں منتقل ہو گئیں.

آج جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق رواں برس دوسرے کوارٹر یعنی اپریل سے جون کے درمیان Internet Disruption سمیت کئی مسائل کے باوجود Pakistani IT Exports کا حجم 4 ارب ڈالرز کے قریب رہا. جو کہ آرڈرز کی کینسلیشن کے باوجود انتہائی خوش آئند ہے.

PSX کی صورتحال .

آج رپورٹ جاری ہونے کے بعد PSX میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے . KSE100 انڈیکس 930 پوائنٹس اضافے کیساتھ 82897 کی سطح پر آ گیا ہے .

KSE100 3rd October 2024
KSE100 3rd October 2024

دوسری طرف بینچ مارک KSE30 بھی 367 پوائنٹس تیزی سے 26443 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے.

KSE30 3RD October 2024
KSE30 3RD October 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button