GBPUSD کی قدر میں مندی ، توقعات سے منفی UK Services PMI ریلیز.
Financial data recorded on multi months low, alleviated demand for British Pound
UK Services PMI ریلیز کر دی گئی، جس کے بعد GBPUSD کی قدر European Sessions کے دوران 1.3100 کے قریب محدود رینج میں مندی کی شکار ہوئی.
توقعات سے منفی ڈیٹا Bank of England کی آئندہ میٹنگ میں Rates cut Policy ہولڈ کئے جانے کا سبب بن سکتا ہے . اس سے Recession in United Kingdom کے امکانات بڑھ گئے ہیں . جس سے British Pound کی طلب میں کمی واقع ہوئی .
UK Services PMI کی تفصیلات۔
S&P Global کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے دوران Services Sector کے Purchase Managers Index کی سطح 52.4 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 53.8 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
اگر اس کا تقابلہ اگست 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 53.4 فیصد رہا تھا۔ اس طرح یہ رواں کوارٹر کے دوران ریلیز ہونے والی یہ پہلی ریڈنگ ہے جو کہ Economy پر Inflation کے اثرات میں اضافے اور قوت خرید میں کمی ظاہر کر رہی ہے۔
یہ سروے ایک ماہانہ انڈیکس ہے جو سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ انڈیکس مختلف اقتصادی عوامل کی بنیاد پر تیار ہوتا ہے، جن میں نئے کاروباری احکامات، ملازمتوں کا حجم، اور کاروباری توقعات شامل ہیں۔ PMI کی سطح 50 سے اوپر کی نشاندہی ترقی اور 50 سے نیچے کی نشاندہی سکڑاؤ کرتی ہے۔
Monetary Policy میں کردار.
UK Services PMI کی رپورٹوں کا اثر Bank of England کی Monetary Policy پر بھی پڑتا ہے۔ اگر PMI کی رپورٹ مثبت ہوتی ہے، تو Central Bank کی طرف سے Interest Rate میں اضافے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے، جو کہ British Pound کی قدر کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔ Interest Rate اضافے کی توقعات کے ساتھ، سرمایہ کار پاؤنڈ میں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دے دیتے ہیں.
مزید برآں اس سے معاشی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، جس کا براہ راست اثر سرمایہ کاری کی سطح پر ہوتا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے برطانیہ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا رجحان GBP کی قدر کو مستحکم کرتا ہے
GBPUSD کا تکنیکی تجزیہ.
GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 60 کے قریب آ گئی ہے. جو کہ مارکیٹ میں تیز Bearish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے. یہاں پر Technical Correction کے بھی امکانات وسعت اختیار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں. British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے. اسی وجہ سے Neutral Bias غالب ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔