PPL کی Share Price میں تیزی، ماتحت ادارے کا عراقی Midland Oil Company کے ساتھ معاہدہ.
Pakistan’s largest exploration and production Company shared development in Markets
PPL کے ماتحت ادارے PPL Asia E&P BV نے عراق کی Midland Oil Company کے ساتھ 60 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ پیشرفت عراق میں بلاک 8 کے لیے طے پائی ہے. جس کی تصدیق PPL نے پیر کو PSX کو اپنے نوٹس میں کی۔
PPL کا عراق میں نئے معاہدے کا اعلان.
Pakistan Petroleum Limited نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کمپنی کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے. کہ اس کے ماتحت ادارے PPL Asia نے Midland Oil Company کے ساتھ باہمی طور پر سازگار سمجھوتہ کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے. کہ اس کے ساتھ عراق میں بلاک 8 کے لیے Exploration, Development and Production Service Contract (EDPSC) سے متعلق تمام معاملات کامیابی کے ساتھ مکمل کیے ہیں۔
یہ معاہدہ 6 اکتوبر 2024 کو بغداد، عراق میں PPL Asia کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی. اور Midland Oil Company کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسر خان کے درمیان باضابطہ طور پر دستخط کیا گیا۔
PPL کے معاہدےکی تفصیلات
PPL کے مطابق معاہدے کی شرائط کے تحت. Midland Oil Company تیسرے فریق کے ذریعے PPL Asia کو 6 ملین ڈالر کی خالص ادائیگی کرے گا۔ کمپنی کا کہنا ہائی. کہ یہ تصفیہ عراقی حکام کے ساتھ مسلسل مذاکرات کا نتیجہ ہے. جو کہ PPL Asia اور کمپنی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے. جس نے اپنے مالی مفادات کو محفوظ بناتے ہوئے بلاک 8 میں اپنے معاہدے کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
مالی سال 2024 کی کارکردگی
PPL کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق. 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع (PAT) تقریبا 19 فیصد اضافے کے ساتھ 115.48 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ مالی سال 24 میں فی حصص آمدنی (EPS) 42.44 روپے ریکارڈ کی گئی. جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 35.73 روپے تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آمدنی مارکیٹ کی توقعات سے کم تھی۔
کمپنی کا تعارف
PPL کو 1950 میں پاکستان میں شامل کیا گیا تھا. جس کا بنیادی مقصد تیل اور قدرتی گیس کے وسائل کی تلاش، دریافت، ترقی اور پیداوار کرنا ہے۔ یہ معاہدہ PPL کی بین الاقوامی موجودگی اور اس کے ترقیاتی منصوبوں میں اہم کردار ادا کرے گا. خاص طور پر عراق میں۔
PPL کا یہ تازہ معاہدہ نہ صرف کمپنی کے لیے ایک سنگ میل ہے. بلکہ پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے میں بھی ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سے PPL کی مالی حیثیت میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے، جو کہ مستقبل میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کر سکتا ہے۔
مارکیٹ کی صورتحال.
معاہدے کی خبر سامنے آنے کے بعد PPL کی شیئر پرائس میں زبردست تیزی دیکھی گئی. جو کہ دن کے اختتام پر 8 روپے سے زائد کی تیزی سے 127 روپے 60 پیسے پر آ گئی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔