World Bank کی طرف سے تعلیمی منصوبے PHEDP پر اظہار اطیمنان.
The Largest Project in Pakistan for Higher Education got Clearance in Audit Report
World Bank نے تقریباً 400 ملین ڈالرز کے ”Pakistan Higher Education Development Project“ پر عملدرآمد کی پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ PHEDP کی منظوری مئی 2019 میں دی گئی تھی. جس کا مقصد معیشت کے اسٹریٹجک شعبوں میں Research Excellence کی حمایت کرنا. Higher Education کے شعبے میں تدریس اور سیکھنے اور Governance کو مضبوط بنانا تھا۔
World Bank کی معاشی امداد سے چلنے والا PHEDP منصوبہ کیا ہے؟
موجودہ جاری کردہ رقم 78.5 Percent یعنی 400 ملین ڈالرز میں سے 329.93 ملین ڈالرز ہے. جبکہ منصوبے کی اختتامی تاریخ 30 جون 2025 ہے۔ بینک نے ”Pakistan Higher Education Development“ یعنی PHEDP منصوبے کے پروجیکٹ Development Goals کے حصول کی جانب پیش رفت کو معتدل طور پر اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
پروجیکٹ کتنے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے؟
منصوبے کے اجزاء مندرجہ زائل ہیں؛ اسٹریٹجک شعبوں میں تعلیمی مہارت کو فروغ دینا (102.820 ملین ڈالر)، بہتر تدریس اور تعلیم (89.180 ملین ڈالر) کے لیے غیر مرکزی اعلی تعلیمی اداروں کی مدد کرنا، طلباء اور اعلی تعلیمی اداروں کو جدید Technology (70 ملین ڈالر) سے لیس کرنا، Higher Education Management Information System اور Data-Driven Services (35 ملین ڈالر)، صلاحیت سازی، پروجیکٹ مینجمنٹ، نگرانی اور تشخیص (11 ملین ڈالر) اور Remote Learning اور سپورٹ کی رسائی اور معیار کو بہتر بنانا یونیورسٹیوں کو (92 ملین ڈالر)۔
سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ منصوبے نے اپنے ترقی کے مقصد کے حصول کی طرف اچھی پیش رفت کی ہے۔
اب تک اس کے زیادہ تر حصوں پر کام کر لیا گیا ہے.
- دوسرے سال میں دی جانے والی 31 Competitive Research Grants نے اپنے نتائج کے ہدف کا 80 فیصد حاصل کیا۔
- Higher Education Commission (HEC) اور National Academy for Higher Education (NAHE) کے مراکز نے سندھ اور پنجاب میں 52 Public Universities کا احاطہ کرتے ہوئے ضروریات کا جائزہ لیا۔
- بارہ اضافی ملحقہ یونیورسٹیوں کے پاس ملحقہ کالجوں میں Functional Quality Enhancement Cells موجود ہیں۔
- NAHE کے علاقائی مراکز نے تین Outreach Events منعقد کیے۔
- Open Distance Learning Policy کی منظوری دی گئی۔
یہ ترقیاتی منصوبہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے کی جانے والی اس سرمایہ کاری کی بدولت. امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں تعلیمی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔
عالمی بینک نے پاکستان میں Higher Education Development Project کیوں شروع کیا؟
World Bank نے Pakistan Higher Education Development Project کا آغاز پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور معیشت کی ترقی میں معاونت کرنے کے لیے کیا۔ اس منصوبے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں.
1. Economic Growth کی ضرورت
پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے. کہ ملک میں تعلیمی معیار کو بلند کیا جائے۔ Higher Education میں بہتری سے محنتی اور ہنر مند افراد تیار ہوں گے. جو مختلف شعبوں میں ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
2. Research Excellence کی کمی
پاکستان میں تحقیق کی سطح کو بڑھانے کے لیے Research Excellence کی ضرورت ہے۔ World Bank نے دیکھا کہ ملک میں معیاری تحقیقی سرگرمیوں کی کمی ہے، جس کے باعث ترقیاتی عمل متاثر ہو رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ریسرچ کی بنیاد کو مستحکم کرنا ہے۔
3. Quality of Education میں بہتری
پاکستان کے تعلیمی نظام میں بہت سی خامیاں ہیں، جن میں تدریس کے طریقے اور سیکھنے کی سہولیات شامل ہیں۔ PHEDP کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں Quality of Education کو بہتر بنانا ہے، تاکہ طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
4. Governance کی بہتری
منصوبے کا ایک اور اہم پہلو Governance کو مضبوط بنانا ہے۔ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کی کمی ہے۔ عالمی بینک اس منصوبے کے ذریعے ان اداروں کی گورننس کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔
5. Access to Technology
آج کے دور میں Technology کا استعمال تعلیم کے میدان میں نہایت اہم ہے۔ عالمی بینک نے محسوس کیا کہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے تاکہ وہ طلباء کو بہترین سیکھنے کے مواقع فراہم کر سکیں۔
6. Collaboration and Capacity Building
منصوبے کا ایک مقصد مختلف تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور ان کی Capacity Building کرنا ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف موجودہ وسائل کو بہتر طور پر استعمال کیا جا سکے گا بلکہ نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
PHEDP کے ذریعے عالمی بینک کا مقصد پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی بہتری اور معیشت کی ترقی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس کے نتیجے میں پاکستانی تعلیمی نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس سرمایہ کاری کے ثمرات مستقبل میں نہ صرف تعلیمی اداروں بلکہ پورے ملک کی ترقی میں محسوس کیے جائیں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔