EURUSD میں محدود رینج ، US CPI Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار جاری

Inflation Data raised uncertainty on Rates Cut Policy in November Meeting

US CPI Report جاری کر دی گئی. جس کے توقعات سے مثبت  اعداد و شمار سامنے آنے پر EURUSD میں محدود رینج  دکھائی دے رہی ہے. Headline Inflation میں اضافے سے FOMC کی نومبر میٹنگ میں Rates Cut Policy شروع کئے جانے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی. علاوہ ازیں  Core CPI کی سطح بڑھنے سے قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئیں.   جس کا ایڈوانٹیج  کسی حد تک  US Dollar Index نے حاصل کیا.

US CPI Report کی تفصیلات ۔

 Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 2.4 فیصد رہی. جبکہ مارکیٹ توقعات 2.3 فیصد کی تھیں ۔ Monthly Headline Inflation کی سطح  0.3 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات 0.2 فیصد تھیں . اس رپورٹ میں  Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.3 فیصد رہی۔ جبکہ  معاشی ماہرین 3.2 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے.

US CPI Statement as on 10th October 2024
US CPI Statement as on 10th October 2024

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے  دوران  Food Items اور Energy Resources کی قیمتوں میں اضافے سے امریکہ میں Recession کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

US CPI Chart 10th October 2024
US CPI Chart 10th October 2024

US CPI Report کسے کہتے ہیں اور اس سے کیا نتائج اخذ کئے جاتے ہیں۔؟

Consumer Price Index اہم ترین معاشی رپورٹ تصور کی جاتی ہے. جس سے صارفین کے لئے اشیاء اور خدمات کی ادا شدہ قیمتوں کی پیمائش کی جاتی ہے۔ یعنی سادہ الفاظ میں CPI عوامی سطح پر Food اور Fuels میں مہنگائی اور Headline Inflation کی شرح کو ظاہر کرتا ہے جس کی بنیاد پر Federal Reserve Open Market Committee کے پالیسی ساز ارکان Monetary Policy میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہیں۔

اس بار یہ رپورٹ اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے. کہ اس کے ممکنہ اثرات Federal Reserve کے Rates Cut Policy پر مرتب ہو سکتے ہیں ،

آج کی اس رپورٹ کی اہمیت یوں بھی بڑھ  گئی ہے. کیونکہ ستمبر میٹنگ کے FOMC Minutes ریلیز کئے جانے کے بعد Financial Markets میں 50 یا 25 پوائنٹس کے Rate Cut  پر بحث اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے.

EURUSD کا ردعمل.

دو ماہ بعد Headline Inflation میں اضافے  سے آئندہ ماہ  Monetary Policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی. جس کے نتیجے میں Euro سمیت دیگر کرنسیز کی قیمتوں میں کسی حد تک مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے.

US FX Sessions کے آغاز پر European Common Currency نفسیاتی ہدف 1.0900 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے. 

EURUSD 10TH October 2024
EURUSD 10TH October 2024

 

EURUSD میں تیزی، US CPI Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار جاری
EURUSD as on 14th August 2024 during US FX Sessions

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button