New Zealand Dollar میں شدید مندی، توقعات سے منفی NZ CPI Report ریلیز.
Consumer Price Index indicates Economic Growth, Raised Rates Cut chances
NZ CPI Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار پبلش ہونے پر New Zealand Dollar میں شدید مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . ملک میں تیسرے کوارٹر کے دوران Economic Growth بڑھنے سے Reserve Bank of New Zealand کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates کم کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے. جس سے Asian FX Sessions میں NZDUSD کی طلب میں کمی آئی ہے.
New Zealand Dollar پر NZ CPI Report کے اثرات.
NZ Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق. رواں سال تیسرے کوارٹر میں New Zealand CPI کی سطح 0.6 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 0.7 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے .
تاہم سالانہ Headline Inflation کی سطح توقعات کے مطابق 2.2 فیصد رہی. جو طویل المدتی Inflationary Pressure میں ٹھہراؤ کی عکاسی کر رہے ہیں
اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ دوسرے کوارٹر کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں افراط زر 3.3 فیصد رہی تھی . اس طرح یہ رپورٹ مارکیٹ توقعات کے مطابق اور معیشت پر Inflation کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے . جس کے بعد Kiwi Dollarکی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے .
Chinese Deflation کے نیوزی لینڈ پر اثرات
Covid 19 کی عالمی وبا کے بعد Chinese Government نے اپنے ملک میں سخت سماجی اور معاشی پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کی وجہ سے Global Supply Disruption پیدا ہوئی اوراسکے سب سے زیادہ اثرات New Zealand اور Australia پر مرتب ہوئے . جن کے Trade Balance تاریخ میں پہلی بار خسارے میں آ گئے . کیونکہ تجارت کا حجم 25 ارب سالانہ سے کم ہوتا ہوا محض 6 ارب ڈالرز رہ گیا .
چین میں جاری Deflation نے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، جن میں نیوزی لینڈ بھی شامل ہے۔ جب کسی ملک میں Deflation ہوتا ہے، تو اس کا اثر صرف داخلی معیشت تک محدود نہیں رہتا بلکہ دیگر ممالک کی معیشتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔
چین میں Deflation کی کئی وجوہات ہیں. جیسے کم Consumer Demand، اقتصادی سست روی، اور عالمی منڈی میں عدم استحکام۔ جب چینی صارفین کی طرف سے خرید داری میں کمی آتی ہے. تو اس سے چین کی صنعتی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے، جو نیوزی لینڈ کی معیشت کے لیے اہم ہے۔
تکنیکی تجزیہ.
ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر 0.6000 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے نفسیاتی سطح عبور کرنے کے لئے نفسیاتی سطح کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم رسک فیکٹر بیرز کو متحرک کیے ہوئے ہے. واضح رہے کے اس سطح پر 100 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا آخری مستحکم زون تصور کیا جاتا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔