PSX میں تاریخی تیزی ، FDI Report اور سیاسی تلخیوں میں کمی.

Pakistani Court's decision on Former First Lady's bail raised the Investor's Sentiment

PSX میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے اور انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن میں بینچ مارک KSE100 انڈیکس پہلی بار 90 ہزار کی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔ گزشتہ روز سابق خاتون اول اور Imran Khan کی اہلیہ کی رہائی کے بعد. ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے Pakistan Stock Market پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

سیاسی غیر یقینی صورتحال میں کمی کے PSX پر اثرات۔

پاکستان کے Former Prime Minister عمران خان کی اہلیہ Bushra Bibi کو سرکاری تحائف کی غیر قانونی فروخت یا Tosha Khana کے نام سے مشہور مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔ وہ گزشتہ تقریباً نو ماہ سے قید میں تھیں۔ PTI کے بانی اور سابق وزیر اعظم Imran Khan بھی اسی جیل میں ہیں. اور گزشتہ سال اگست سے قید ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کیے تھے۔ ان کے وکلاء نے آج صبح ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا. کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری ہو چکی ہے. اور آج انہیں اڈیالہ جیل سے رہائی مل جائے گی۔

بشریٰ بی بی کو رواں برس 31 جنوری کو Tosha Khana کیس میں 14 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس سزا کا فیصلہ آنے کے بعد انہوں نے خود جیل میں جا کر گرفتاری دی تھی۔

سابق خاتون اول کی رہائی گزشتہ ایک برس کے دوران ملک کی سابق حکمران جماعت کو ملنے والا سب سے بڑا ریلیف ہے۔ 2022 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد یہ جماعت ریاستی اداروں کے زیر عتاب رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فیصلے کو سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے. اور دو روز کے دوران KSE100 میں 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

Automobile Assemblers، Commercial Banks، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت Index Heavy Stocks میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔

OGDC، PPL، SSGC، NBP اور MEBL میں مثبت رجحان رہا۔ حالیہ ہفتوں کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی رہی ہے. جس کی وجہ بہتر معاشی اشاریوں اور State Bank کی جانب سے Monetary Policy Committee (MPC) کے آئندہ اجلاس میں Policy Rate میں نمایاں کمی کی توقعات ہیں۔ جس کے بعد آج KSE100 انڈیکس 90 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا.

KSE100 as on 25th October 2024
KSE100 as on 25th October 2024

دوسری طرف بینچ مارک انڈیکس KSE30 بھی تاریخ میں پہلی بار 28 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے .

KSE30 as on 25th October 2024
KSE30 as on 25th October 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button