Japanese Manufacturing Report اور Yen کی گرتی ہوئی قدر.
Financial Data indicates deepening Crisis and needs of Monetary Reforms
آج جاری ہونیوالی Japanese Manufacturing Report کے اعداد و شمار کے بعد Japanese Yen کی قدر میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ رواں ہفتے کسی حد تک بحالی کے بعد، Yen صنعتی ڈیٹا سے کوئی سپورٹ حاصل نہیں کر سکا . جو کہ وسیع پیمانے پر 3rd Largest Global Economy کے کی کئی کمزوریوں کو عیاں کر رہا ہے. علاوہ ازیں Japanese Economy اور اس کی کرنسی کی قدر میں موجود پیچیدہ تعلقات کی عکاسی بھی کر رہا ہے۔
Japanese Manufacturing Report کے بعد Yen کی صورتحال
رپورٹ جاری ہونے کے بعد USDJPY میں ابتدائی طور پر مندی آئی. جس کی وجہ سرمایہ کاروں کا JPY کی طرف رجحان تھا. خاص طور پر Bank of Japan کے گورنر Kazuo Ueda کے حالیہ تبصروں کے باعث۔ جو کہ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ جاپان محتاط Monetary Policy اختیار کر سکتا ہے.
دیگر معیشتوں کے ساتھ تقابلہ.
US Economy اپنی کھوئی ہوئی شرح نمو واپس حاصل کر رہی ہے. جبکہ دیگر بڑی معیشتیں سست ہو رہی ہیں۔ یہ صورتحال اس توقع کو مضبوط کرتی ہے کہ Federal Reserve کی جانب سے کوئی بھی نرمی مرحلہ وار ہو گی ، جو US Treasury yields اور نتیجتاً USD کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔
تاہم، جاپان میں حالیہ انتخابات کے بعد کی غیر یقینی سیاسی اور مالی صورتحال ین پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ Bank of Japan کا آنے والا اجلاس اہم ہے، کیونکہ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جب تک کہ سیاسی منظرنامہ واضح نہ ہو جائے۔
اکتوبر 2024 کے Manufacturing PMI اعداد و شمار نے جاپانی معیشت کی حالت پر گہرے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ PMI کی حالیہ رپورٹ میں 49.2 کا سکور، پچھلے 49.7 کے مقابلے میں واضح گراوٹ کی علامت ہے. جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ Manufacturing Sector کی پیداواری صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ ، جو معیشت میں موجود گہرے مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہو رہا ہے کہ Output میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے. تاہم یہ رواں برس اپریل کے بعد کی سب سے بڑی کمی ہے۔ نئے Orders کی تعداد میں گزشتہ تین مہینوں میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی، جو داخلی اور Global Demand میں گرتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔ خاص طور پر Semiconductors اور Automobiles جیسے اہم شعبوں میں طلب میں کمی واضح ہے. جو جاپان کی صنعتی بنیادوں کو متاثر کر رہی ہے۔
کمپنیوں کے درمیان اعتماد کی کمی.
کمپنیوں کے درمیان اعتماد کمزور ہے. جو ستمبر میں دیکھے گئے قریب دو سال کی کم ترین سطح سے معمولی بہتری کے باوجود بہتری کی امید نہیں رکھتا۔ موجودہ اقتصادی بحران سے بحالی کے وقت کے بارے میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے. جو کاروباری جذبات اور سرمایہ کاری کو مزید متاثر کر سکتی ہے۔
Japanese Yen کی کمزوری کے عوامل میں ملکی اقتصادی چیلنجز اور خارجی دباؤ شامل ہیں۔ کمزور مینوفیکچرنگ ڈیٹا اور سیاسی غیر یقینی صورتحال مل کر ین کے قلیل مدتی منظر نامے کو متاثر کر رہی ہیں۔ جیسے جیسے صورتحال ترقی پذیر ہوتی ہے، اسٹیک ہولڈرز کو دونوں ملکی اشارے اور بین الاقوامی اقتصادی صورتحال پر گہری نظر رکھنی ہوگی تاکہ ین اور جاپان کی معاشی مستقبل متعین کیا جا سکے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔