US SEC کی Crypto Wallet Maker Exodus کو NYSE پر لسٹنگ کی منظوری
company was originally meant to be listed on NYSE in May but rejected priorily
امریکی Securities And Exchange Commission (SEC) نے Crypto Wallet Maker Exodus Movement (EXOD) کو NYSE American پر لسٹنگ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری اس وقت سامنے آئی. جب اس سے قبل US SEC کی طرف سے رواں سال مئی میں Exodus کی لسٹنگ کو روک دیا گیا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے. کہ US SEC کمپنی کی رجسٹریشن کے جائزے میں مصروف تھا. اور حتمی منظوری دینے سے پہلے مزید تفصیلات کو دیکھنا چاہتا تھا۔
Exodus کی لسٹنگ کی اہمیت
NYSE American، جو کہ New York Stock Exchange کی ذیلی مارکیٹ ہے. پر لسٹنگ کا مطلب ہے کہ کمپنی کی ساکھ میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس سے Liquidity میں بھی بہتری آئے گی. جو موجودہ اور نئے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش موقع فراہم کرتی ہے۔
Exodus Movement کے سی ای او JP Richardson نے اس موقع پر کہا:
"ہمیں یقین ہے کہ یہ لسٹنگ ہمارے کارپوریٹ پروفائل کو بلند کرے گی. اور شیئر ہولڈرز کے لیے ٹریڈ کو مزید آسان اور مؤثر بنائے گی۔”
Exodus کی اسٹاک ویلیو، جو اس وقت OTC Markets (OTCQX) پر درج ہے. منظوری کے بعد نمایاں بہتری دکھا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں اسٹاک کی قیمت میں 10.5% اضافہ دیکھنے میں آیا تھا. جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
US SEC کا رویہ اور پس منظر
مئی 2024 میں، US SEC نے Exodus کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا تھا۔ اس وقت یہ تاثر تھا کہ ریگولیٹری حکام Cryptocurrency Industry کے حوالے سے محتاط ہیں. اور مزید جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ تاہم، حالیہ منظوری کو Crypto Industry کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔
نومبر کے انتخابات میں President-elect Trump کی کامیابی کے بعد Pro-Crypto Administration کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس بات کا عندیہ دیا ہے. کہ وہ Cryptocurrency Market کی سپورٹ کرے گی. اور اس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔
Cryptocurrency Market کے لیے مثبت اشارے
Exodus کی لسٹنگ صرف ایک کمپنی کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ Cryptocurrency Industry کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکی ریگولیٹرز کا رویہ بدل رہا ہے۔ اس سے نہ صرف Crypto Wallet Companies کو فائدہ ہوگا بلکہ Cryptocurrency Investors کو بھی اعتماد ملے گا کہ امریکی حکومت اور SEC نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے تیار ہے۔
NYSE American پر لسٹ ہونا کسی بھی کمپنی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوتا ہے۔ اس سے کمپنی کی ساکھ اور عالمی سرمایہ کاروں تک رسائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ اس قسم کی لسٹنگ سے سرمایہ کاروں کو بہتر Liquidity اور شفافیت ملتی ہے۔
Exodus کی NYSE American پر لسٹنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ Cryptocurrency Industry بتدریج مین اسٹریم مارکیٹ کا حصہ بن رہی ہے۔ یہ لسٹنگ نہ صرف Exodus کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ پوری Crypto Industry کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
SEC کی یہ منظوری امریکی حکومت اور ریگولیٹرز کے Pro-Crypto اقدامات کی طرف ایک مضبوط اشارہ ہے. جس سے سرمایہ کاروں کو اعتماد حاصل ہوگا اور Cryptocurrency Market کو نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔