Bitcoin Conference سے ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب، امریکہ Crypto کی قیادت کرے گا.

Former President Says that if he wins, will start a new Digital Regime

Bitcoin Conference سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا Crypto Industry کی قیادت کرے گا . انہوں نیش ول میں Bitcoin Event کے دوران Digital Assents کی اہمیت پر زور دیا.

Bitcoin Conference سے ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب. انڈسٹری کے لئے کیا معنی رکھتا ہے؟

سابق امریکی صدر Crypto Currencies کے حامی مانے جاتے ہیں. خود انکے کاروباری اثاثوں میں 20 فیصد سے زائد انہی پر مشتمل ہیں. یہی وجہ ہے کہ انکی Presidential Election Campaign میں Digital Economy سے تعلق رکھنے والے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں.

نیش ول میں Bitcoin Conference سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی اور پیچیدہ معاشی حالات میں Crypto Currencies کی اہمیت پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ آنیوالے وقت میں Currencies Without Border کا استمعال اپنے عروج پر پہنچ جائیگا.

ڈونلڈ ٹرمپ  نے Crypto  کے فوائد کا ذکر کیا. اور کہا کہ یہ ٹیکنالوجی امریکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی. کہ اگر United States  نے اس شعبے میں اقدامات نہیں کیے. تو China اسے اپنی Economic Policies میں شامل کر کے عالمی سطح پر مسابقت کو بڑھا سکتا ہے.

سابق صدر نے گزشتہ روز Republican Senator سنتھیا لمس کی طرف سے پیش کردہ Crypto Strategic Reserve Bill کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسے White House کی مستقبل میں بنیادی حکمت عملی قرار دیا.

US Government کو Bitcoin کے اسٹریٹجک ذخائر اپنے پاس رکھنے چاہییں .

خیال رہے کہ امریکی سینیٹر سنٹھیا لمپس نے US Senate میں ایک نیا بل پیش کیا ہے. جس میں تجویز دی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو بٹ کوائن خریدنے کا اختیار دیا جائے۔ اس بل کا مقصد Treasury کے لیے BTC کو ایک متبادل سرمایہ کاری کے طور پر شامل کرنا ہے۔

انہوں نے  اس بل کو Bitcoin Reserve Bill کا نام دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس سے حکومت کو مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں. اور یہ US Dollar کی قدر کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ سنٹھیا لمپس کا خیال ہے. کہ Bitcoin کی قیمت میں اضافے کی صورت میں حکومت کے خزانے میں بھی اضافہ ہوگا.

یہ بل US Congress میں زیر غور ہے، اور اس کے منظور ہونے کی صورت میں، United States دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا. جو اپنی سرکاری سرمایہ کاری میں بٹ کوائن کو شامل کرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد امریکی مالی نظام کی استحکام اور اسے عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

Bitcoin Conference سے سابق صدر کے خطاب اور مجوزہ بل کی حمایت کے Bitcoin Price پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے. جو کہ Asian Sessions کے دوران 1200 ڈالرز اضافے سے 69 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.

Bitcoin Conference سے ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب، امریکہ Crypto کی قیادت کرے گا.
Bitcoin Price as on 29th July 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button