Bitcoin Reserve Bill امریکی سینیٹ میں پیش. Crypto Currencies کے اسٹریٹجک ذخائر کی تجویز

Pro Crypto Senator says that United States should keep World's Bitcoin Supply Chain

سینیٹر سنٹھیا لمپس نے Bitcoin Reserve Bill کا مسودہ Senate میں پیش کر دیا. جس میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ Federal Government کو Crypto Currencies خریدنے کا اختیار دیا جائے.

US Government کو Bitcoin کے اسٹریٹجک ذخائر اپنے پاس رکھنے چاہییں .

امریکی سینیٹر سنٹھیا لمپس نے US Senate میں ایک نیا بل پیش کیا ہے. جس میں تجویز دی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو بٹ کوائن خریدنے کا اختیار دیا جائے۔ اس بل کا مقصد Treasury کے لیے BTC کو ایک متبادل سرمایہ کاری کے طور پر شامل کرنا ہے۔

انہوں نے  اس بل کو Bitcoin Reserve Bill کا نام دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس سے حکومت کو مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں. اور یہ US Dollar کی قدر کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ سنٹھیا لمپس کا خیال ہے کہ Bitcoin کی قیمت میں اضافے کی صورت میں حکومت کے خزانے میں بھی اضافہ ہوگا.

یہ بل US Congress میں زیر غور ہے، اور اس کے منظور ہونے کی صورت میں، United States دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا. جو اپنی سرکاری سرمایہ کاری میں بٹ کوائن کو شامل کرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد امریکی مالی نظام کی استحکام اور اسے عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے.

Bitcoin Reserve Bill کے اہم نکات.

Bitcoin Reserve Bill میں زور دیا گیا ہے کہ دیگر Commodities کی طرح US Federal Government کو Crypto Currencies بالخصوص Bitcoin کے اسٹریٹجک ذخائر اپنے پاس رکھنے چاہییں.

ایسا کرنے کی صورت میں امریکی حکومت Crypto Currencies کا سرمایہ کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو جائیگی. نیز اس سے US Dollar Index میں مضبوط ہو گا.

امریکی حکومت تاحال Crypto Industry کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے . تاہم بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اسے Digital Assets کا جزوی کنٹرول حاصل کرنا ہو گا . ورنہ آنے والے عرصے میں یہ معاشی دنیا کا کنٹرول کھو سکتا ہے .

اس مسودے پر بحث آئندہ ہفتے متوقع ہے . جبکہ کامیابی کی صورت میں بل حتمی منظوری کیلئے صدر بائڈن کے پاس بھیجا جائیگا.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button