PayPal کا امریکی ڈالر سے منسلک Crypto Stable Coin لانچ کرنے کا اعلان

نیا اسٹیبل کوائن Ethereum بیسڈ ہو گا۔ جسے وصولیوں اور ادائیگیوں کیلئے لانچ کیا جائے گا۔

PayPal نے امریکی ڈالر سے منسلک Crypto Stable Coin لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ادائیگیوں کے سب سے بڑے آئیکون نے کہا ہے کہ مجوزہ پروجیکٹ اگرچہ ڈالر سے منسلک ہو گا لیکن اسے Ethereum کے ساتھ اشتراک سے میدان میں اتارا جائے گا۔

PayPal کا نیا کرپٹو پروجیکٹ دوسروں سے کیسے منفرد ہو گا۔؟

گلوبل پیمنٹ سسٹم کی طرف سے گذشتہ روز جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز کے مطابق نیا ٹوکن بلاک چین لیول پر کام کرے گا۔ اسکی ہر ٹرانزیکشن ڈالر لنکڈ ہو گی تاہم اسکے فرنٹ اینڈ پر Ethereum استعمال ہو گا۔ یعنی صارفین اسے بذریعہ ETH Network استعمال کر سکیں گے۔

اعلان کے مطابق ابتدائی طور پر اسے امریکی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔ تاہم اسکا دائرہ کار بتدریج دیگر ممالک اور خطوں تک وسیع کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی سطح پر پیمنٹس نیٹ ورک کوئی ڈیجیٹل کوائن لانچ کرنے جا رہا ہے۔

آپریشنز کا طریقہ کار

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسکا استعمال انتہائی آسان ہو گا اور صارفین PYUSD کو ایکسچینج اور اسے سپورٹ کرنیوالے نیٹ ورکس پر منتقل کر سکیں گے۔ اسکے علاوہ بذریعہ Digital Wallets اسے ہولڈ کیا جا سکے گا۔ ٹریڈرز جب چاہیں اس کے بدلے میں Exchange Rate کے مطابق کیش بھی حاصل کر سکیں گے۔

PayPal کا امریکی ڈالر سے منسلک Crypto Stable Coin لانچ کرنے کا اعلان

PayPal کا کہنا ہے کہ اسٹیل کوائن ایکسٹرنل ڈویلپرز اور Web3 ایپلیکیشنز پر دستیاب ہو گا اور دیگر کرپٹو اثاثوں کی طرح ہی ٹریڈ کیا جا سکے گا۔ لیکن اس کی قدر کا تعین ایتھیریئم کی امریکی ڈالر کے ساتھ شرح تبادلہ سے ہو گا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسے Bitcoin اور Litecoin میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔ PayPal نے اس پروجیکٹ پر گذشتہ سال جون میں کام کا آغاز کیا تھا تاہم FTX Gate Scandal اور نئے ریگولیشنز کے انتظار میں فروری میں معطل کر دیا گیا تھا۔

نئے اسٹیبل کوائن کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اسے امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز یعنی T-Bonds کی خرید و فروخت میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح بیک وقت یہ کرپٹو اور U.S Central Depository System دونوں کے ساتھ ڈیل کر سکے گا اور Vemo App کے ذریعے ادائیگیوں کو ممکن بنائے گا۔

پیمنٹ سسٹم کی فائنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین پیٹرک میک ہنری نے میڈیا کو بتایا کہ یہ قانونی دائرہ کار میں کام کرنیوالے تمام کرپٹو نیٹ ورکس اور اسٹیبل کوائنز کیلئے حوصلہ افزاء پیغام ہے کہ ہم اکیسویں صدی کا نظام تشکیل دینے جا رہے ہیں جو Nasdaq اور دیگر امریکی اسٹاک مارکیٹس میں رجسٹرڈ کروایا جا رہا ہے اور بہت جلد عملی شکل اختیار کرنیوالا ہے۔

نئے اسٹیبل کوائن کو کنٹرول کیسے کیا جائے گا ؟

اس حوالے سے PayPal کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے نئے اسٹیبل کوائن کی تمام ٹرانزیکشنز کا آڈٹ کیا جائے گا اور رپورٹس پبلش کی جائے گی۔ یہ تمام عمل تھرڈ پارٹی آڈٹ فرم کے ذریعے سرانجام دیا جائے گا۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ نومبر 2022ء میں Binance-FTX ڈیل کے چند گھنٹوں بعد کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا ۔ جس کے بعد دنیا بھر میں اس حوالے سے ریگولیٹری اداروں  نے سخت قوانین متعارف کروائے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button