FOMC منٹس کا اجراء ، بٹ کوائن اتار چڑھاؤ کا شکار

فروری 2023ء کے FOMC منٹس کے اجراء کے بعد بٹ کوائن اتار چڑھاؤ کا شکار ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، BTC مستقبل میں پالیسی ریٹس کے اضافے، افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے اعتراف سے کرپٹو کرنسیز کے سرمایہ کاروں میں رسک فیکٹر واپس آتا ہوا دکھائی دیا۔ پالیسی ساز ممبران کی طرف سے افراط زر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اور امریکی ڈیبٹ کی حد ختم ہونے کے بیانات سے بھی بٹ کوائن کی Bullish Rally کا مومینٹم کمزور ہوتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ChatGPT کی طرف سے ہزاروں ٹوکنز کے اجراء اور انکی فروخت سے بھی بٹ کوائن کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

میٹنگ کی تفصیلات سامنے آنے پر بٹ کوائن 24 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کو توڑتے ہوئے 23600 ڈالرز کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہوا جس کے بعد ChatGPT کے جعلی ٹوکنز سامنے آنے پر فروخت کا رجحان بننا شروع ہوا۔ تاہم اسوقت یہ 24 ہزار کے ہدف کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ تاہم جعلی ٹوکنز کے بعد کوئی بڑی گراوٹ نہیں ہوئی۔ کرپٹو ماہرین کے مطابق اگرچہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے کنٹرول ہونیوالے ان ٹوکنز سے کرپٹو کرنسیز بالخصوص بٹ کوائن کی بحالی کے تسلسل میں کمی آئی ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے Fake Transactions سامنے آ رہی ہیں تاہم بٹ کوائن کی طلب (Demand) میں ہونیوالی کمی کی بنیادی وجہ فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کی طرف سے جارحانہ پالیسی کا تسلسل، US Debit Limit اور مارکیٹ میں رسک فیکٹر کا بڑھ جانا ہے۔

کرپٹو بروکریج Caleb and Brown کے چیف ایگزیکٹو جیک بوائل کے مطابق گذشتہ کئی روز سے کرپٹو ریگولیشنز اور بائنانس سمیت کئی ایکسچینجز کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کے اثرات مارکیٹ پر مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں جس سے آنیوالے دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ آنے کی توقع ہے۔ کیونکہ سرمایہ کار بے یقینی کے شکار ہیں۔ ان کے خیال میں سیکورٹی اینڈ ایکسچینج (US SEC) اور دیگر ریگولیٹری اداروں کی پالیسیز واضح ہونے اور کرپٹو ایکسچینجز کے خلاف قائم مقدمات میں ہونیوالی پیشرفت سے اھکے چند ماہ میں کرپٹو کرنسیز کی طلب و قدر اوپر نیچے ہوتی رہے گی

بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیز میں بھی فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز فیڈ کے منٹس جاری ہونے کے بعد ایتھیریئم 1641 کے قریب آ گیا تھا جبکہ لائٹ کوائن کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی۔ تاہم کرپٹو مارکیٹ میں کماڈٹیز اور فاریکس کی طرح بڑی بیئرش ریلی نہیں آئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button