Euro کی قدر میں مندی، Eurozone Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی.

Financial data squeezed demand for Euro in cautious Markets

Eurozone Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی . جس کے مطابق دسمبر 2024 کے دوران Retailing Industry  توقعات سے منفی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد Euro  کی طلب میں کمی واقع ہوئی. اس سے قبل German Industrial Orders  جاری ہونے پر  EURUSD کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی گئی تھی

Eurozone Retail Sales Report کی تفصیلات۔

European Statistics Bureau  کی جانب سے جاری کردہ Retail Sales Report میں ماہانہ Retail Sales کی ریڈنگ 0.1 فیصد رہی۔ یہ نتیجہ توقعات کے مطابق نہیں آیا، کیونکہ اس سے قبل 0.4 کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اگر ہم اس ڈیٹا کا تقابلہ نومبر کی رپورٹ سے کریں تو پچھلے مہینے میں Retail Sales کی سطح منفی 0.5 فیصد تھی. جو کہ روز مرہ اشیاء کی فروخت میں کمی کی علامت ہے۔

رپورٹ ریلیز ہونے سے European Central Bank کی آئندہ میٹنگ میں سخت Monetary Policy برقرار رکھنے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی. یہی وہ محرک ہے جس سے EURUSD میں خریداری کا ٹرینڈ وسعت احتیار کر گیا.

ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق گزشتہ ماہ میں  اشیائے ضروریہ کی سیلز توقعات سے کم رہی۔ جس کی بنیادی وجہ Middle East میں کشیدہ صورتحال اور Logistics Routes کے بند ہونے  سے  European Markets میں قیمتیں بڑھ جانا ہے۔

یہ رپورٹ  Economy کے منفی منظرنامے کو ظاہر کر کر رہی ہے   ۔ تاہم سب سے بہترین فگرز Foods میں رہے جو کہ 1 فیصد ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ Energy Resources میں مسلسل دوسرے ماہ طلب 0.2 کم ہوئی ہے.

 European Economy کی صورتحال.

Retail Sales کی کمزور کارکردگی نے European Markets میں قیمتوں کی بڑھوتری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی سیلز توقعات سے کم رہی. جو کہ ایک منفی اشارہ ہے۔ تاہم، Foods کی طلب میں 1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. جو کہ کچھ حد تک تسلی بخش ہے۔

یہ رپورٹ Economy کے منفی منظرنامے کو واضح کرتی ہے، مگر کچھ امید افزا اشارے بھی موجود ہیں۔ اگرچہ Energy Resources میں طلب میں کمی کا سلسلہ جاری ہے. مگر Retail Sales کے مختلف شعبوں میں بہتری کی امید رکھی جا سکتی ہے۔

Eurozone میں Retail Sales کی صورتحال Global Markets میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔ جب European Central Bank کی Monetary Policy میں تبدیلی کی توقع ہوتی ہے. تو سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک نیا چیلنج بن جاتا ہے۔ EURUSD کی قدر میں تبدیلیاں Global Currency Market میں بھی اثر ڈال سکتی ہیں. کیونکہ یورپی معیشت  International Trade کے لیے ایک اہم پہلو ہے

Euro کا تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے .  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0330 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے .

EURUSD as on 9th January 2025.
EURUSD as on 9th January 2025.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button