Bitcoin کی قدر $90K کے قریب: Crypto Market میں Selloff کی وجوہات
How, Strong Economic Data and Market Trends are Shaping Bitcoin’s Future?
Bitcoin نے حالیہ دنوں میں Economic Data کے بعد بڑی Volatility دیکھی ہے. اور اس کی قیمت $91,000 کی سطح پر پہنچ چکی ہے. جو کہ گزشتہ ایک ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی قیمت میں تقریباً 3% کمی ہوئی ہے۔ دیگر Cryptocurrencies جیسے سولانا (SOL) اور چین لنک (LINK) بھی اس Selloff میں نمایاں کمی کا شکار ہوئی ہیں. جن کی قیمتیں ڈبل ڈیجیٹ فیصد میں گری ہیں۔
Economic Data اور Monetary Policy کا اثر
Crypto market کی حالیہ گراوٹ کئی وجوہات پر مبنی ہے۔ ایک اہم وجہ امریکی Federal Reserve کی جانب سے حالیہ مہینوں میں Interest Rate میں نرمی کا خاتمہ ہے۔ Fourth Quarter 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد مارکیٹ میں Regulatory Environment کے بہتر ہونے کی امیدیں بڑھی تھیں. لیکن حالیہ Economic Data نے ظاہر کیا کہ معیشت اور افراط زر توقعات سے زیادہ مضبوط ہیں۔
جب Federal Reserve نے ستمبر 2024 میں Short-term Interest Rates میں 100 Basis Points کی کمی کی تھی، تو اس سے سرمایہ کاروں نے زیادہ Risky Assets جیسے Cryptocurrencies کی طرف رخ کیا۔ لیکن موجودہ Economic Trends کے باعث، Long-term Interest Rates میں 100 Basis Points کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ:
- Bonds اور دیگر کم خطرے والے اثاثے زیادہ منافع دینے لگے ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کا جھکاؤ Crypto Market سے ہٹ گیا ہے۔
- بڑھتی ہوئی Interest Rates نے Leverage Trading کو مہنگا کر دیا ہے، جس کی وجہ سے بڑے سرمایہ کاروں نے اپنی Crypto Holdings کم کر دی ہیں۔
Bitcoin کی قیمت کتنی گر سکتی ہے؟
ماہرین کے مطابق، اگر بٹ کوائن $90,000 کی سطح برقرار رکھنے میں ناکام رہا تو اگلی ممکنہ Support Level $85,000 ہو سکتی ہے۔ جیو میک کین، جو ایک معروف Venture Capital Fund کے بانی ہیں. نے کہا کہ اگر یہ سطح بھی برقرار نہ رہ سکے تو بٹ کوائن $75,000 تک گر سکتا ہے۔
معروف Trader Skew کے مطابق، مارکیٹ میں Bid Liquidity فروخت کنندگان کے دباؤ سے زیادہ مضبوط ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں Volatility کم دیکھی گئی ہے. جو ظاہر کرتی ہے کہ Sell Flow زیادہ بڑا نہیں ہے اور مارکیٹ میں خریداروں کی دلچسپی موجود ہے۔
حالیہ Selloff کے باوجود، مارکیٹ میں مضبوط خریداروں کی موجودگی اور Liquidity بٹ کوائن کی مستقبل کی قیمت کو سہارا دے سکتی ہے۔ تاہم، کل آنے والی December Jobs Report مارکیٹ کے لیے مزید چیلنجز لا سکتی ہے. جو بٹ کوائن اور دیگر Cryptocurrencies کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔