مشرق وسطیٰ کو خون میں نہلا دینے والی Gaza War نے Global Economy کو کیسے متاثر کیا؟
Ceasefire deal opened new doors for the Economic Recovery in the region
Gaza War نے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ اس جنگ نے Global Economy, Human Values، اور بین الاقوامی تعلقات پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں اگر ہم Islamic World کی بات کریں تو درحقیقت یہ ایک ایسا کھلا زخم بن گیا جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو نفسیاتی طور پر جھنجوڑ کر رکھ دیا اور ان میں احساس محرومی پیدا کیا ۔
بلاشبہ Gaza War میں ہزاروں افراد کی ہلاکت اکیسویں صدی کی سب سے بڑی نسل کشی اور انسانی تہذیب پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے. تاریخ اس حوالے سے ہمیشہ عالمی طاقتوں سے سوال کرتی رہے گی.
اس آرٹیکل میں Urdumarkets.com کی ٹیم نے اس جنگ کے مختلف پہلوؤں کا تجزیہ اور یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ کیسے ایک علاقائی تنازعہ عالمی سطح پر اتنے شدید اثرات مرتب کر سکتا ہے؟
Gaza War اور Global Economy
Gaza War نے مختلف کموڈیٹیز بالخصوص Gold اور Oil Prices میں بے پناہ اضافہ کیا ۔ مشرق وسطیٰ دنیا کی توانائی کا مرکز ہے، اور یہاں کا کوئی بھی تنازعہ تیل کی قیمتوں پر فوری اثر ڈالتا ہے۔ جنگ کے دوران Supply Chains میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں، جس نے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا۔ Stock Markets میں غیر یقینی کی کیفیت رہی. اور سرمایہ کاروں نے اپنی دولت محفوظ جگہوں پر منتقل کرنا شروع کر دی۔
Trade پر بھی اس جنگ کے اثرات نمایاں ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے نے Financial Markets میں عدم استحکام پیدا کیا. جس کے نتیجے میں Exports اور Imports میں کمی واقع ہوئی۔ کئی ممالک کو اپنی تجارتی پالیسیاں تبدیل کرنا پڑیں. تاکہ وہ اس جنگ کے اثرات سے نمٹ سکیں۔
انسانی قدروں پر اثرات.
Gaza War نے انسانی قدروں پر گہرا اور منفی اثر ڈالا ہے۔ اس جنگ کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد نمایاں ہے۔ جنگ کے دوران Human Rights کی خلاف ورزیاں بہت زیادہ ہوئیں، لیکن عالمی برادری ان مسائل کو حل کرنے یا جنگ کی روک تھام میں ناکام دکھائی دی۔
جنگ کے دوران Refugee Crisis نے ایک سنگین شکل اختیار کی۔ فلسطینی مہاجرین کو مختلف ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا، جس کے نتیجے میں ان ممالک پر معاشی، سماجی، اور انتظامی دباؤ بڑھ گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ Mental Health کے مسائل میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ جنگ سے متاثرہ افراد، خاص طور پر بچے اور خواتین، شدید نفسیاتی دباؤ اور ذہنی صدمات کا شکار ہوئے۔
یہ تمام پہلو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جنگیں نہ صرف انسانی قدروں کو تباہ کرتی ہیں بلکہ معاشرتی ڈھانچے اور Global Economy کو بھی شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔ عالمی برادری کو Human Values کی حفاظت کے لیے جنگوں کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
Gold Price تاریخ کی بلند ترین سطح پر.
Gold Price میں حالیہ اضافہ بین الاقوامی Financial Markets میں غیر یقینی حالات اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث سامنے آیا ۔ Spot Price نے 2024 میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا. جہاں یہ $2,600 فی اونس تک پہنچ کر دسمبر 2023 کے $2,375 کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
Investors نے موجودہ کشیدہ حالات میں سونے کو ایک "Safe Haven” کے طور پر منتخب کیا ہے۔ خاص طور پر US Interest Rates میں کمی کی توقعات نے سونے کی مانگ کو بڑھایا ہے۔ US Federal Reserve کی جانب سے Interest Rates، جو اس وقت 23 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں. کو جون 2025 تک کم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شرح سود میں کمی عام طور پر Gold کی قیمتوں کو بڑھا دیتی ہے. کیونکہ یہ خود کسی قسم کا Interest فراہم نہیں کرتا۔
Bright Metal کو ہمیشہ سیاسی اور مالیاتی غیر یقینی حالات میں ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ حالیہ Israel-Hamas War کے آغاز کے بعد Gold Price میں فی اونس $700 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ Gaza Ceasefire سے پہلے کچھ ماہرین کا خیال تھا کہ Gold Price مستقبل قریب میں $3000 کا ہدف بھی حاصل کر سکتی ہے۔
عالمی سیاست پر اثرات
Gaza War نے عالمی سیاست کو بھی متاثر کیا۔ اس جنگ کے دوران United Nations اور دیگر عالمی تنظیموں کی ناکامی نے کئی سوالات کو جنم دیا۔ یہ تنظیمیں اس تنازعے کو روکنے یا متاثرہ افراد کی مدد کرنے میں مؤثر کردار ادا نہ کر سکیں۔
Diplomatic Relations میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ کئی ممالک نے اپنی خارجہ پالیسیاں تبدیل کیں. تاکہ اس تنازعے کے اثرات سے بچا جا سکے۔ مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن میں تبدیلی آئی، اور یہ خطہ مزید غیر مستحکم ہو گیا۔
دنیا کی سب سے بڑی Super Power یعنی United States میں موجودہ حکمران جماعت Democratic Party کی امیدوار کاملا ہیرس غیر متوقع طور پر Donald Trump کے خلاف Elections میں شکست سے دوچار ہوئیں. امریکی عوام کی اکثریت نے White House کی موجودہ انتظامیہ کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا. دوسری طرف Middle East میں Iran کی مزاحمتی تحریک کئی عشروں میں پہلی بار انتہائی کمزور ہوتی ہوئی نظر آئی. بالخصوص Political Crisis in Syria اور بشار الاسد کی ایرانی اور روسی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے سے Lebanon میں Hizballah کا Supply Route عملی طور پر ختم ہو گیا.
مستقبل کی توقعات.
Gaza War نے Global Economy, Human Values, اور عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ یہ تنازعہ صرف فلسطین اور اسرائیل کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لیے مستقل بنیادوں پر سنجیدہ اقدامات کرے اور انسانی قدروں کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔