EURUSD میں 1.0850 سے نیچے مندی، Geopolitical Tensions کے زیر اثر Global Supply Disruption میں وسعت

Market looks cautious after Fresh attacks on US Base in Jordan killing 3 troops

EURUSD میں 1.0850 سے نیچے مندی دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ Geopolitical Tensions کے زیر اثر Global Supply Disruption میں وسعت کا خدشہ ہے . Yemen کے Housi Rebels کی طرف سے Jordan میں Syrian Border کے قریب Drone Attacks میں ہونیوالی تباہی کے بعد Global Supply Disruption وسعت اختیار کر گئی ہے . جس سے پیدا ہونے والے رسک فیکٹر سے European Sessions کے آغاز پر US Dollar Index میں تیزی آئی ہے .

Geopolitical Tensions اور Global Supply Disruption کے EURUSD پر اثرات.

White House کی طرف سے جاری کی جانیوالی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح ایرانی حمایت یافتہ Yemen کے Houthi Rebels کی جانب سے Israel Jorden Border کے قریب US Military Base پر Drone Attack کیا گیا . جس میں اب تک موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق 3 امریکی اہلکار ہلاک اور 34 زخمی ہوئے ہیں .

عالمی خبر رساں ادارے Reuters نے دعوی کیا ہے کہ امریکی اڈے پر بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے . عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس کا ایڈوانٹیج US ڈالر حاصل کر رہا ہے. جبکہ وزن دیگر Euro سمیت دیگر Currencies پر محسوس ہو رہا ہے ، کیونکہ Global Trade میں تعطل سے عالمی سطح پر Inflation کی نئی لہر کا خدشہ ہے

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 26 ہزار افراد جان بحق اور 70 افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے .

اس صورتحال میں گزشتہ ایک ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے .

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی  منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0850 برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے.

EURUSD میں 1.0850 سے نیچے مندی، Geopolitical Tensions کے زیر اثر Global Supply Disruption میں وسعت
EURUSD

موجودہ سطح پر اس کے سپورٹ لیولز 1.0830 ، 1.0820 اور 1.0810 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0850 ، 1.0870 اور 1.0885 ہیں ، تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائیگا گا.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button