Gold Price میں استحکام، سرمایہ کاروں کی نظریں مستقبل کی پالیسیوں پر

Tariffs threat and lack of High impact data are affecting the Market sentiment

عالمی سطح پر Gold Price میں استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے. جو گزشتہ روز کی شدید گراوٹ کے بعد دوبارہ بحال ہو رہا ہے۔ بدھ کے روز اس کی بنیادی وجہ امریکہ کے کمزور Consumer Confidence Data اور صدر ٹرمپ کی طرف سے نئے Tariffs Threats تھے. جنہوں نے عالمی معیشت میں غیر یقینی کی کیفیت پیدا کر دی Gold Price تقریباً $2,910 پر ٹریڈ کر رہی ہے. جبکہ منگل کو 1.3% کمی کے بعد مارکیٹ میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔ ۔

معاشی عوامل اور Federal Reserve کی پالیسی

امریکی معیشت میں کمزور ڈیٹا اور صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کے اثرات کے باعث، Federal Reserve پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ آئندہ اجلاس میں Interest Rate Cut پر غور کرے۔ اس وقت مارکیٹ میں توقع کی جا رہی ہے. کہ Fed جون میں 25 Basis Points (bps) Rate Cut کرے گا. جو کہ Gold Price کے لیے ایک مثبت عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔

سرمایہ کاروں کے خدشات اور مارکیٹ کا ردعمل

مارچ 4 کو Mexico اور Canada پر مجوزہ Tariffs نافذ ہونے جا رہے ہیں. جس سے عالمی تجارتی ماحول میں مزید غیر یقینی کی فضا پیدا ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل، جمعہ کے روز Personal Consumption Expenditures Price Index (PCE) جاری کیا جائے گا. جو امریکی معیشت کی موجودہ حالت پر مزید روشنی ڈالے گا۔ سرمایہ کار ان تمام عوامل بالخصوص Tariffs کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں. اور Gold Price میں کسی بڑے اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

کیا Gold Price میں مزید اضافہ ممکن ہے؟

Bloomberg کے مطابق، گزشتہ دنوں Gold Price کو امریکی معاشی کمزوری کے باعث سہارا ملا ہے. جس نے Federal Reserve کے ممکنہ Interest Rate Cut کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، صدر ٹرمپ کے بڑھتے ہوئے Tariff Threats نے بھی محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں اضافہ کر دیا ہے. جس کا فائدہ سنہری دھات نے حاصل کیا۔

لی بیکر، جو Claris Financial Advisors کے مالک اور CNBC’s Advisor Council کے رکن ہیں، نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ سطح پر Gold Price میں سرمایہ کاری ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار کسی بھی قیمت پر Gold خریدنے کے لیے تیار ہیں، جو اکثر مارکیٹ میں غیر متوقع جھٹکوں کا باعث بن سکتا ہے۔

 

آئندہ مہینوں میں مارکیٹ کی صورتحال کے بارے میں پیشگوئی.

CME Fedwatch Tool کے مطابق، جون میں Interest Rate Cut کے امکانات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں 66.2% امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شرح سود کم کی جائے گی، جبکہ 33.8% امکان ہے کہ موجودہ سطح برقرار رہے گی۔ اگر Federal Reserve واقعی شرح سود میں کمی کرتا ہے، تو یہ Gold Price کے لیے مزید مثبت عنصر ہو سکتا ہے اور اسے نئی بلندیوں پر لے جا سکتا ہے۔

مجموعی طور پر، عالمی سطح پر Gold Price میں استحکام آ رہا ہے. لیکن مستقبل کی معاشی پالیسیاں اور Federal Reserve کی حکمت عملی اس کی قیمت پر بڑا اثر ڈال سکتی ہیں۔ سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے. کیونکہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

تکنیکی جائزہ.

ماہرین کے مطابق، Gold میں تیزی برقرار رہنے کا امکان ہے. خاص طور پر چین کے Chinese Government  کی طرف سے Tariffs reactions مارکیٹ میں واپسی کے بعد۔ اس وقت مارکیٹ میں کسی تاریخی سطح کی عدم موجودگی میں، Pivot Point Levels مزید اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔

  • Pivot Point سطح: $2,904 (پہلا سپورٹ لیول)
  • S1 Support: $2,2904
  • S2 Support: $2945 (31 اکتوبر 2024 کا سابقہ ہائی)
  • R2 Resistance: $2934
  • اگلی ممکنہ سطحیں: $2,950، $2974، اور کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق، Gold $3,000 تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

Gold میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد اور تجارتی ماہرین کے لیے یہ ایک نازک مگر اہم وقت ہے۔ اگر US Economic Data مزید کمزور آتا ہے. تو Gold کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے. جبکہ کسی بھی منفی سرپرائز سے قیمت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کو اگلے چند دنوں میں مارکیٹ کے اعداد و شمار پر گہری نظر رکھنی ہوگی تاکہ صحیح سرمایہ کاری کے فیصلے کیے جا سکیں۔

Source: official Website of Bloomberg https://www.bloomberg.com

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button