FOMC Rate Decision: اور Donald Trump کا اظہار مایوسی.

Chairman Federal Reserve is not a suitable person for the job, says US President

FOMC Rate Decision کے بعد امریکی صدر Donald Trump نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے. انہوں نے Chairman Federal Reserve جیروم پاول کو عقل سے عاری شخص قرار دیا ہے . نو منتخب US President کا کہنا ہے کہ ایسے حکام بغیر کسی اہلیت کے اعلی عہدوں پر پہنچ جاتے ہیں. وہ White House میں حکومتی Social Media Influencers سے بات چیت کر رہے تھے.

FOMC Rate Decision کیا تھا اور اسے لے کر Donald Trump کیوں ناراض ہیں؟

دراصل Donald Trump اپنی صدارتی مہم کے دوران جن پالیسیوں پر سب سے زیادہ زور دیتے رہے ہیں. ان میں سرفہرست شرح سود میں نمایاں کمی ہے. نو منتخب امریکی صدر کے خیال میں میں امریکہ کے نشاط ثانیہ میں سب سے بڑی رکاوٹ Inflation کنٹرول کرنے کے لئے Policy Rates میں کیا جانے والا اضافہ ہے.

تاہم بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو روزہ اجلاس کے بعد Federal Reserve کی Open Market Committee کا آنیوالا فیصلہ انکے انتخابی نعروں سے قطعی طور پر مطابقت نہیں رکھتا. جسے لے کر وہ US Central Bank کے سربراہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں.

بتاتے چلیں کہ میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا تھا . Committee نے  توقعات کے برعکس  Terminal Rates کو  4.75 فیصد سالانہ پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا. جبکہ اپنی پریس کانفرنس میں پاول کا کہنا تھا کہ انکے فیصلے امریکی معیشت اور معروضی حالات کے مطابق ہیں. اور ان پر کسی قسم کی سیاست کا کوئی اثر نہیں ہے.

پریس ریلیز میں بتایا گیا  کہ  Labor Market پر دباؤ میں کو مدنظر رکھتے ہوئے Policy Rate میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. .   علاوہ ازیں Growth Rates میں اضافے کیلئے آئندہ سال  Rates میں مرحلہ وار کمی جاری رکھنے پر بھی خاموشی اختیار کی گئی ہے.علاوہ ازیں  مارچ  2025 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.75% رکھی گئی ہے . تاہم US Stocks نے نپا تلا انداز جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد دیکھا گیا. 

Donald Trump کے سوشل میڈیا پیغامات اور پھر دھواں دار پریس کانفرنس.

FOMC Rate Decision سامنے آنے کے بعد امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فیصلے پر شدید تنقید کی ، انکا کہنا تھا کہ جیروم پاول گزشتہ تین سالوں سے امریکی معیشت میں Inflation کنٹرول کرنے کے خود ساختہ دعوے کر رہے ہیں. ایک ایسے پہلو کو لے کر جو کبھی امریکہ کے مسائل میں وجود ہی نہیں رکھتا تھا . کیا آپ نے اس افراط زر پر قابو پا لیا ہے. جو کبھی وجود ہی نہیں رکھتی تھی. بلکہ آپکے اقدامات اسے پیدا کرنے کے حقیقی ذمّہ دار ہیں.

Donald Trump's message on Social Media Platform X
Donald Trump’s message on Social Media Platform X

معاملہ یہیں تک نہیں رکا. بلکہ فیصلے کے کئی گھنٹے کے بعد Donald Trump نے Social media Influencers کا اجلاس طلب کیا. جس میں انہوں نے تاکید کی امریکی فیڈرل ریزرو کے تمام اقدامات کا جائزہ لے کر رائے عامه ہموار کی جائے. انہوں نے کہا کہ اگر انکا بس چلے تو عقل سے عاری شخص کو دو منٹوں میں فارغ کر دیں. تاہم وہ ایسا ضرور کریں گے، چاہے اس میں کتنا بھی وقت لگ جائے.

خیال رہے کہ FOMC Rate Decision کے بعد پریس کانفرنس میں Jerome Powell نے کہا کہ حالیہ Inflation کے اعداد و شمار مثبت نظر آ رہے ہیں. لیکن ہم دو اچھے یا دو برے نتائج پر حد سے زیادہ ردعمل نہیں دیں گے۔ جب ان سے ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ مانگا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ صدر کے تبصرے پر کوئی رائے نہیں دیں گے۔

یہ واضح ہے کہ ٹرمپ Federal Reserve پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتے ہیں. تاکہ Interest Rates میں کمی لا کر معیشت کو زیادہ مستحکم بنایا جا سکے۔ لیکن آیا وہ Chairman Federal Reserve کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں، یہ وقت ہی بتائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button