US Stocks میں دن کا مثبت اختتام ، FOMC کا فیصلہ اور Chairman Fed کی پریس کانفرنس
Rates Cut path squeezed demand for US Dollar , Bonds Yields plunged near 4.20%
US Stocks میں دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا. گزشتہ روز FOMC Rate Decision اور اسکے بعد Chairman Fed کی پریس کانفرنس سے US Dollar کی طلب میں کمی جبکہ اس سے منسلک 10 سالہ Bonds Yields میں 12 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی. یہی وجہ ہے کہ Inflation کا رسک فیکٹر کم ہونے سے Global Stocks میں بھرپور خرید داری دیکھنے میں آئی.
FOMC کا فیصلہ اور Chairman Fed کی پریس کانفرنس US Stocks پر کیسے اثر انداز ہوا؟
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .
Fed کی جانب سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کسی حد تک کم ہوتی ہوئی Headline Inflation اور Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. علاوہ ازیں اکثریتی ممبران کی رائے کے مطابق Growth Rates میں اضافے کیلئے رواں سال Policy Rates میں مرحلہ وار کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.6 فیصد رکھی گئی ہے .
Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کا دفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی . جیروم پاول نے 1970 کی دہائی میں اپنائی گئی سخت Monetary Policy کے منفی نتائج کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے تک بلند Rates برقرار رکھنے کی غلطی نہیں دوہرائیں گے .
ان کی پریس کانفرنس میں خاصا محتاط انداز نظر آیا . جس سے US Dollar ابتدائی سیشن میں حاصل کی گئی اسٹرینتھ کھوتا ہوا محسوس ہوا . جس کا بھرپور ایڈوانٹیج اسٹاک کے سرمایہ کاروں نے حاصل کیا.
US GDP مشکلات کے باوجود بہترین رہا . جیروم پاول.
انہوں نے کہا کہ US GDP مشکل حالات کے باوجود توقعات سے بہتر رہا ہے۔ امریکی عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور CPI میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جس کو جلد 2 فیصد تک لانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔
جیروم پاول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ Rates Cut Policy کا انحصار Labor Market Wages پر نہیں ہے بلکہ انکا مرکزی ہدف Inflation کنٹرول کرنا ہے . اس لئے آئندہ تمام فیصلے Financial Data کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جائیں گے.
مارکیٹ کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام انتہائی مثبت انداز میں ہوا . انڈیکس 401 پوائنٹس کے اضافے سے 39512 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38988 سے 39529 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 35 کروڑ 5 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
Nasdaq Composite میں بھی یہی صورتحال رہی .معاشی سرگرمیاں 202 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 16269 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 16127 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 15 کروڑ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔