US Dollar Index میں اتار چڑھاؤ ، Fed Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.

Chairman Powell says, "we will see the data in upcoming meetings before Rates Cut"

US Dollar Index میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے . دو روزہ FOMC Meeting کے اختتام پر Fed Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی گئی ہے . جاری کئے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ Policy Rates میں کمی پر بحث کی گئی ہے .تاہم اس سلسلے میں Rates Cut Program پر حتمی فیصلہ Financial Reports کے مطابق کیا جائیگا.

تفصیلات سامنے آنے کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر Currencies ، Stocks اور Commodities میں اتار چڑھاؤ جاری ہے.

FOMC Monetary Policy کا اعلان. Policy Rates بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

US Dollar Index میں اتار چڑھاؤ ، Fed Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.
Fed Monetary Policy Statement

Fed کی جانب سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کسی حد تک کم ہوتی ہوئی Headline Inflation اور Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. علاوہ ازیں اکثریتی ممبران کی رائے کے مطابق Growth Rates میں اضافے کیلئے رواں سال  Policy Rates میں مرحلہ وار کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.6 فیصد رکھی گئی ہے .

Chairman Fed کی پریس کانفرنس.

Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کا دفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی . جیروم پاول نے 1970 کی دہائی میں اپنائی گئی سخت Monetary Policy کے منفی نتائج کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے تک بلند Rates برقرار رکھنے کی غلطی نہیں دوہرائیں گے .

انہوں نے کہا کہ US GDP مشکل حالات کے باوجود توقعات سے بہتر رہا ہے۔ امریکی عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور CPI میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جس کو جلد 2 فیصد تک لانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔

جیروم پاول  نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ Rates Cut Policy کا انحصار Labor Market Wages پر نہیں ہے بلکہ انکا مرکزی ہدف Inflation کنٹرول کرنا ہے . اس لئے آئندہ تمام فیصلے Financial Data کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جائیں گے.

US Dollar Index کا ردعمل.

FOMC فیصلہ سامنے آنے اور جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد US Dollar Index میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے . جو کہ اسوقت 103.50 کے قریب موجود ہے .

US Dollar Index میں اتار چڑھاؤ ، Fed Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.
US Dollar Index

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button