US Dollar Index میں مندی، US CPI Report میں Inflation کی سطح 3.1 فیصد پر آ گئی.
Rates Cut chances increased as Core Inflation also diminished to 4% in November
US Dollar Index میں مندی نظر آ رہی ہے . US CPI Report میں توقعات کے مطابق Inflation منظر عام پر آنے کے بعد ۔ Commodities ، Stocks اور دیگر Currencies کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے.
US CPI Report کی تفصیلات ۔
US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.1 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.1 فیصد کا ہی تخمینہ تھا۔ تاہم Monthly Headline Inflation کی سطح 0.1 فیصد آئی ہے۔ جو کہ پچھلے ماہ سے زیادہ ہے . دوسری طرف Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 4.0 فیصد رہی۔ اسکا تخمینہ بھی اتنا تھا.
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو اکتوبر میں Consumer Price Index کی سطح 3.2 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 4.1 فیصد تھی . خیال رہے کہ اکتوبر کی رپورٹ میں Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی ، تاہم اس بار ماہانہ شرح پہلے سے قدرے زیادہ رہی
US Dollar Index کا ردعمل.
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد US Dollar Index میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ Commodities بالخصوص Gold ، Stocks ، Crypto Currencies اور دیگر Currencies میں بحالی دیکھی جا رہی ہے ۔ خیال رہے کہ Inflation کی توقعات سے کم سطح سے Federal Reserve کے پاس آئندہ میٹنگ میں Interest Rate کم کئے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا ۔ یہی وہ محرک ہے جو USD کی طلب میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔