US CPI Report کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط. لیکن اسکے اثرات کیا ہوں گے. ؟

Euro and other Currencies remain under pressure ahead of Inflation Data .

US CPI Report آج جاری کی جائے گی۔ Bureau Of Labor Statistics عالمی معیاری وقت کے 12.30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 17.30بجے)رپورٹ پبلش کرے گا۔

مارکیٹ توقعات اور پیشگوئیاں

تخمینے کے مطابق اکتوبر 2023ء کے دوران ملک میں Inflation کی شرح. 3.3   فیصد رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ Core Inflation کے  4.1 فیصد رہنے کا  تخمینہ جاری کیا گیا ہے.

US CPI Report کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط. لیکن اسکے اثرات کیا ہوں گے. ؟
ECONOMIC CALENDAR 14TH NOV

گذشتہ ماہ ریلیز کی جانیوالی ستمبر 2023ء کی رپورٹ میں سالانہ شرح 37 فیصد رہی تھی۔ اس طرح آج کے ڈیٹا میں Headline Inflation گذشتہ ماہ کی نسبت کم رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے US Federal Reserve آئندہ ماہ نرم Monetary Policy اختیار کرنے یا Rate Hike Program معطل کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے

US CPI Report کی اہمیت اور مارکیٹ پر ممکنہ اثرات

Chairman Fed جیروم پاول پہلے ہی Policy Rates میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کر چکے ہیں۔ لیکن رواں ماہ FOMC کا فیصلہ اس وقت مارکیٹ کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے کیونکہ پالیسی ساز اراکین کے متضاد بیانات غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

US CPI Report کسے کہتے ہیں اور اس سے کیا نتائج اخذ کئے جاتے ہیں۔؟

Consumer Price Index اہم ترین معاشی رپورٹ تصور کی جاتی ہے جس سے صارفین کے لئے اشیاء اور خدمات کی ادا شدہ قیمتوں کی پیمائش کی جاتی ہے۔ یعنی سادہ الفاظ میں CPI عوامی سطح پر Food اور Fuels میں مہنگائی اور Headline Inflation کی شرح کو ظاہر کرتا ہے جس کی بنیاد پر Federal Reserve Open Market Committee کے پالیسی ساز ارکان Monetary Policy میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہیں۔

US CPI Report کے متوقع اثرات۔

توقعات کے مطابق رپورٹ کا مطلب یہ ہو گا کہ ستمبر   2023ء کی نسبت اکتوبر میں Inflation کم رہی ہے جس کے نتیجے میں Stocks اور commodities بالخصوص Gold کی طلب (Demand) میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کیلئے Recession کا رسک فیکٹر کم ہو جائے گا

توقعات کے مطابق یا اس سے کم CPI نہ صرف Stocks کی قدر میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ اس سے Gold اور Platinum سمیت Metals کی طلب و قدر میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن اسکے حقیقی اثرات کا تعین رپورٹ کے اجراء سے چار گھنٹوں کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ ڈیٹا ریلیز ہونے کے فوری بعد آنے والا ردعمل بعض اوقات غیر متوقع ہوتا ہے۔

دوسری طرف US Dollar پر اسکے اثرات عمومی طور پر Stocks اور Commodities کے برعکس ہوتے ہیں۔ کم Inflation اور مہنگائی واضح اشارہ دیتی ہے کہ Federal Reserve  پالیسی کو نرم اور Interest Rate میں کمی کرنے جا رہا ہے

اس  سے امریکی ڈالر اور اس سے منسلک US Treasury Bonds ( خاص طور پر 3 اور 10 سالہ مدت) کی طلب و قدر اور Yields میں کمی واقع ہوتی ہے اور یورو (EUR), برطانوی پاؤنڈ (GBP) سمیت دیگر عالمی کرنسیز کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔

رپورٹ سے پہلے کی صورتحال

تاہم آج کی رپورٹ ریلیز ہونے سے پہلے  USD کے مقابلے میں دیگر اثاثے قدرے دباؤ میں نظر آ رہے ہیں ۔ جس کی وجہ عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے بعد پے در پے آنیوالے مسائل ہیں جن میں سے U.S Debit Ceiling کو اگرچہ حل کر لیا گیا تھا تاہم اس سے Global Markets میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ۔

آج کی رپورٹ یوں بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ FOMC میٹنگ کے بعد امریکی معیشت کا منظر نامہ سامنے آئے گا۔

عام طور پر Crypto currencies پر بھی اسکے اثرات US Dollar کے برعکس ہوتے ہیں کیونکہ امریکی ڈالر کی طلب میں کمی کے واضح معنی اسکے مدمقابل اور مخالف سمت میں ٹریڈ کرنیوالی Currencies، Stocks اورکموڈیٹیز  کی قدر میں اضافہ پے ۔

Global Markets میں آج Consumer Price Index  کے پیش نظر تمام کرنسیز دباؤ کی  شکار ہے۔ لیکن رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد متوقع طور پر یہ اسٹرینتھ حاصل کرنے کی کوشش کریں گی ۔ اسوقت سرمایہ کاروں کی اکثریت  FOMC اجلاس کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے اور اسکے بعد ہی اپنی معاشی سرگرمیاں بھرپور انداز میں شروع کرے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button