Gold کی محدود رینج میں ٹریڈ، US CPI کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط.
Golden Metal is trading below 1950 during Asian Sessions.
Gold محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . جس کی بنیادی وجہ US CPI کے انتظار میں سرمایہ کاروں کا محتاط انداز ہے. Bureau Of Labor Statistics عالمی معیاری وقت کے 12.30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 17.30بجے) یہ رپورٹ پبلش کرے گا .
Gold پر اثر انداز ہونے والے عوامل .
آج مسلسل تیسرے کاروباری سیشن کے دوران Golden Metal والیوم کی کمی کے سبب محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے . US Federal Reserve کے مختلف گورنرز جن میں چیئرمین جیروم پاول بھی شامل ہیں کی طرف سے Monetary Policy پر دیئے جانے والے بیانات اور Middle East کا بھیلتا ہوا تنازعہ اس کی مرکزی وجوہات ہیں ، جبکہ آج US CPI کے انتظار میں ٹریڈنگ والیوم کی کمی اور CHINESE Economic Outlook بھی اسکی چمک کو کم کئے ہوئے ہے .
China دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت اور Gold کا سب سے بڑا خرید دار ہے . رواں سال کے دوران Peoples Bank of China اپنے Strategic Gold Reserves کو 27 ٹریلین ڈالرز وسعت دے چکا ہے . یہی وجہ ہے کہ Chinese Economy کی صورتحال اسکی قدر پر اثر انداز ہوتی ہے.
Middle East War کا پھیلتا ہوا دائرہ کار مجموعی طور پر مارکیٹ مومینٹم پر اثر انداز ہو رہا ہے . جنگ میں Iran اور خطے کے دیگر ممالک کی ممکنہ شمولیت سے ٹریڈ کے Logistic Routes بند ہو سکتے ہیں اور Global Recession کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے . جس کے نتیجے میں Gold بھی اپنی روایتی مارکیٹس سے محروم ہو سکتا ہے . اور کساد بازاری سے اس کی طلب میں کمی آنے کا امکان ہے .
US CPI کے GOLD پر ممکنہ اثرات.
توقعات کے مطابق رپورٹ کا مطلب یہ ہو گا کہ ستمبر 2023ء کی نسبت اکتوبر میں Inflation کم رہی ہے جس کے نتیجے میں Stocks اور commodities بالخصوص Gold کی طلب (Demand) میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کیلئے Recession کا رسک فیکٹر کم ہو جائے گا . جبکہ توقعات سے منفی ڈیٹا سامنے آنے پر GOLD کا منفی مومینٹم وسعت اختیار کر سکتا ہے .
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی 20SMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 1950 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر ہے . یہ Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ ممنفی ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 60 کے قریب ہے جو کہ اوور سولڈ ایریا کی نشاندہی کر رہا ہے.
اسوقت یہ 1944 کی سطح سے نیچے ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 1934 ، 1924 اور 1914 جبکہ مزاحمتی حدیں 1944 ، 1954 اور 1964 ہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔