Write for us

ہمارے لیے لکھیں – اردو مارکیٹس

اردو مارکیٹس بین الاقوامی اور پاکستانی مالیاتی خبروں، تجزیوں اور مارکیٹ ریسرچ کے لیے ایک ممتاز اور فعال پلیٹ فارم ہے۔ ہم ایسے تخلیقی اور باصلاحیت افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں جو صحافت کے اعلیٰ معیار پر یقین رکھتے ہوں اور معاشی رپورٹنگ یا تجزیہ نگاری میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہوں۔ اس وقت متعدد تجربہ کار مصنفین اور رپورٹرز ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، اور ہم مزید باصلاحیت افراد کو شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔ تاہم، ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے درج ذیل اصولوں اور معیارات پر پورا اترنا ضروری ہے۔

ہمارے تقاضے:

1. اعلیٰ صحافتی معیار

اردو مارکیٹس اپنی ٹیم سے غیرجانبداری، صداقت اور اعلیٰ صحافتی اقدار کی پاسداری کی توقع رکھتی ہے۔ ایسی تحریریں جو سیاسی مقاصد کی تکمیل، ذاتی ایجنڈے یا کردار کشی پر مبنی ہوں، ناقابل قبول ہیں۔ ہم ایسی کسی بھی تحریر کو فوری طور پر حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جو صحافتی اخلاقیات کے خلاف ہو۔

2. معیار اور تحقیق

اردو مارکیٹس کے لیے لکھنے والے افراد سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ مالیاتی مارکیٹس، اسٹاکس اور معاشی رجحانات کے بنیادی اصولوں سے آگاہ ہوں۔ آپ کا کام تحقیق، تصدیق اور درست اعدادوشمار پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ قارئین کو مستند اور معیاری معلومات فراہم کی جا سکیں۔

3. انفرادیت اور تخلیقی مواد

ہم ایسے مصنفین کی تلاش میں ہیں جو تخلیقی سوچ کے حامل ہوں اور ان کی تحریریں تحقیق اور حقائق پر مبنی ہوں۔ ہر مضمون انفرادیت کا حامل ہو اور متعلقہ شعبے (کیٹیگری) سے مطابقت رکھتا ہو۔

4. زبان اور گرائمر پر عبور

آپ کو اردو زبان پر مکمل عبور حاصل ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ، صحافتی اسلوب اور پیشہ ورانہ تحریری انداز سے واقفیت بھی لازمی ہے تاکہ آپ کی تحریر معیار کے تقاضوں پر پورا اتر سکے۔

5. متعلقہ شعبے میں مہارت

جس شعبے میں آپ لکھنے کے خواہش مند ہیں، اس سے متعلق گہری معلومات اور مہارت کا ہونا ضروری ہے۔ چاہے وہ فاریکس، کرپٹو، کموڈٹیز یا معیشت سے متعلق کوئی اور شعبہ ہو، آپ کو اس کی مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔

6. تحقیق کے جدید طریقہ کار سے واقفیت

معاشی رپورٹس، تجزیے اور مارکیٹ کی خبروں کے لیے مصنفین کو جدید تحقیقاتی ٹولز اور ذرائع سے واقف ہونا ضروری ہے۔ معاشی اعداد و شمار کے حصول کے لیے تحقیقی مہارت آج کے دور میں ناگزیر ہے اور معیاری مواد کی تیاری کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

اخلاقی ضوابط

ہماری پالیسی کے مطابق کسی دوسرے مصنف کی تحریر یا خیالات کو بغیر حوالہ شامل کرنا ناقابل قبول ہے۔ اردو مارکیٹس ایسے کسی بھی عمل کی حوصلہ شکنی کرتی ہے، اور نقل شدہ مواد کو فوری طور پر حذف کر دیا جاتا ہے۔ ہم منفرد، تخلیقی اور معیاری مواد کے خواہاں ہیں۔

ہمارے ساتھ کام کریں

اگر آپ مالیاتی مارکیٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اردو مارکیٹس کی صحافتی ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرکے ہم سے رابطہ کریں۔ ہمارے ساتھ کام کر کے آپ عالمی مالیاتی صحافت کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Apply Now

Back to top button