Kraken کا Layer 2 Blockchain Network قائم کرنے کا منصوبہ.

The Crypto Exchange is seeking a partner to develop the Blockchain Network

Kraken نے Layer 2 Blockchain Network قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سب سے بڑی US Crypto Exchange کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس Project کے حوالے سے پارٹنر کی تلاش میں ہے۔

Kraken کے مجوزہ Blockchain Project کی تفصیلات۔

Crypto Platform کی طرف سے یہ اعلان FTX Gate Scandal کے مرکزی کردار ، سابقہ چیف ایگزیکٹو Sam Bankman Fried کو غبن اور Money Laundering کے مقدمے میں New York Federal Court کی طرف سے ایک سو سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ گذشتہ سال Kraken کو بھی US Securities and Exchange Commission کی طرف سے سخت پابندیوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑا تاہم طویل عدالتی کاروائی کے بعد Crypto Exchange اپنی قانونی حثیت بحال کروانے میں کامیاب رہی۔

Kraken کا Layer 2 Blockchain Network قائم کرنے کا منصوبہ
kraken 9th november

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ Kraken کا یہ منصوبہ گذشتہ سال اپنی حریف Coinbase کے Layer 2 Network قائم کرنے کے بعد منظر عام پر آیا تھا۔ لیکن پھر FTX Gate Scandal کے بعد اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

نئے پارٹنرز اور سرمایہ کاروں کی تلاش.

US Crypto Exchange اس حوالے سے جن نیٹ ورکس کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے ان میں سرفہرست Polygon ہے جبکہ اس کے علاوہ Matter Labs اور Nil Foundation بھی ممکنہ شراکت داروں میں شامل ہیں . تاہم Kraken کی اس سلسلے میں بنیادی شرط یہ ہے کہ نیا پارٹنر اس پروجیکٹ کے لئے اپنے تکنیکی وسائل استمعال کرے گی . کمپنی کے ترجمان نے اس حوالے سے امریکی میڈیا کو بتایا کہ Kraken انڈسٹری کے نئے چیلنجز اور مواقع سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لئے تیّار ہے .

گزشتہ سال Coinbase نے OP Stack استمعال کرتے ہوئے  Blockchain chain قائم کیا تھا جو کہ Ethereum کے بعد اپنی نوعیت کا دوسرا بڑا منصوبہ ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button