Hubco کو واجبات کی وصولی، حکومت نے PSO Liabilities کا بوجھ اٹھا لیا!

Government Takes a Major Step Toward Energy Sector Reforms!

یہ خبر Hubco کے سرمایہ کاروں اور معاشی ماہرین کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے، کیونکہ کمپنی نے CPPA(G) سے  36.5 ارب روپے کی وصولی کر لی ہے۔ اس ادائیگی کے بعد حکومت نے PSO Liabilities کو کلیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جو کہ پاکستان کے Energy Sector کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

PPA Expiry اور نئی شرائط

کمپنی کی فائلنگ کے مطابق، Negotiated Settlement Agreement کے تحت Hubco کو اس رقم کی ادائیگی کی گئی۔ مزید یہ کہ، کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ Task Force کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں Hub Power Station کا PPA قبل از وقت 1 اکتوبر 2024 کو ختم ہو گیا ہے۔

یہ ایک اہم پیش رفت ہے. کیونکہ PPA Expiry کے بعد، کمپنی کی ذمہ داریاں بدل گئی ہیں. اور حکومت نے PSO کے بقایا جات کو اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ اس فیصلے سے Hubco کی مالیاتی حیثیت مزید مستحکم ہو سکتی ہے. اور مستقبل میں کمپنی کی Cash Flow پوزیشن بہتر ہونے کی توقع ہے۔

NEL کے لیے نیا ماڈل

اس کے علاوہ، NEL کے حوالے سے بھی Task Force کے ساتھ مذاکرات کیے گئے. جن میں یہ طے پایا کہ NEL Tariff کو تبدیل کیا جائے گا اور اسے Hybrid Take And Pay ماڈل میں منتقل کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی 1 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہو گی. لیکن اب تک چار ماہ گزرنے کے باوجود  PPA Amendment Agreement پر دستخط نہیں کیے گئے۔

معاشی اثرات اور مستقبل کی سمت

یہ پیش رفت Hubco کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے. کیونکہ  36.5 ارب روپے کی وصولی کمپنی کی Liquidity Position کو مضبوط کرے گی. اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد دے گی۔ مزید برآں، حکومت کی جانب سے PSO Liabilities کی ادائیگی توانائی کے شعبے میں Circular Debt کے مسئلے کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہو سکتی ہے۔

تاہم، کمپنی کے لیے اصل چیلنج PPA Amendment Agreement پر دستخط اور NEL کے نئے ماڈل کا عملی نفاذ ہو گا۔ اگر یہ معاملات جلدی طے پا جاتے ہیں. تو Hubco کے شیئر ہولڈرز کے لیے یہ ایک مثبت اشارہ ہو گا. اور کمپنی کی Stock Performance پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔

Hubco کی حالیہ وصولی، PSO Liabilities کی حکومت کو منتقلی اور NEL Tariff کے حوالے سے مذاکرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لیے اگلے چند مہینے انتہائی اہم ہوں گے، کیونکہ PPA Amendment Agreement پر دستخط اور Hybrid Take And Pay ماڈل کے عملی اطلاق سے کمپنی کی Revenue Stream مزید واضح ہو جائے گی

Source: Official Website of Pakistan Stock Exchange: https://www.psx.com.pk/

HUBC – Stock quote for The Hub Power Company Limited – Pakistan Stock Exchange (PSX)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button