HUBCO کی شیئر پرائس میں گراوٹ، Pakistani Government کے ساتھ معاہدہ منسوخ.

The Largest Power Producer in Pakistan Withdrawal agreement willingly

Pakistani Government کے ساتھ بجلی کی پیداوار کا  معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد HUBCO کی شیئر پرائس میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے . خیال رہے کہ کمپنی Power Division کی درخواست پر رضاکارانہ طور پر ملک میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم سے دستبردار ہو گئی ہے. جس پر Pakistani Prime Minister نے انتظامیہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا.

HUBCO معاہدے سے دستبردار، آخر معامله کیا ہے؟

آج Pakistan Stock Exchange میں دوران ٹریڈ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے. کہ Hub Power Company نے Pakistani Government کی خصوصی درخواست پر جنوبی ایشیائی ملک میں Electricity Production and Distribution کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ The Largest Power Producer in Pakistan کے واجبات کلیر کئے جائیں گے.

Hubco notification in PSX
Hubco notification in PSX

Pakistani Government کے  پانچ IPP’s کے ساتھ معاہدے منسوخ.

Prime Minister Office  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، یہ معاہدے Hubco, Lal Pir Power Limited, Saba Power, Ros Power, اور Atlas Power کے ساتھ ختم کیے جائیں گے۔

Ros Power کا قیام Build Operate Transfer  معاہدے کے تحت ہوا تھا. اور اس کی نجکاری Privatization Commission کے ذریعے کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ باقی 4 IPPs کی ملکیت ان کے متعلقہ مالکان کے پاس رہے گی. اور معاہدے کے خاتمے کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے جاری کردہ بیان  میں کہا گیا ہے. کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم 5 IPPs کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدوں کو ختم کر رہے ہیں۔

Power Division کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں  بتایا گیا ہے. کہ بجلی کے شعبے میں دیگر IPPs کے ساتھ معاہدوں میں ترامیم سے Tariff میں بتدریج کمی آئے گی. جس سے بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ ہوگا. اور قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

اس سے قبل آج صبح امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg نے خبر دی تھی. کہ Pakistani Government کی جانب سے مختلف IPPs پر کام کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ Atlas Power, Saba Power, Ros Power, اور Lal Pir Power نے معاہدوں کو قبل از وقت ختم کرنے پر دستخط کیے ہیں، جبکہ Hubco کی جانب سے بھی اس پر عمل درآمد متوقع ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

پیشرفت سامنے آنے کے بعد PSX میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی. خاص طور پر کئی روز سے Market Capitalization میں بنیادی کردار ادا کرنیوالے HUBCO کے Shares فروخت کرنے کا رجحان پیدا ہوا.

HUBCO share Price as on 10th October 2024
HUBCO share Price as on 10th October 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button