NZDUSD میں تیزی، توقعات سے مثبت NZ Retail Sales Report جاری کر دی گئی.
Strong Consumer Spending and Chinese Economic Recovery Drive New Zealand Dollar Demand

Asian FX Sessions کے دوران اچانک اس وقت جوش و خروش دیکھنے میں آیا جب NZ Retail Sales کی تازہ ترین رپورٹ نے مارکیٹ کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس رپورٹ کے اجراء نے نہ صرف سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کی. بلکہ NZDUSD یعنی New Zealand Dollar اور امریکی ڈالر کے مابین کرنسی پیئر کو بھی نئی بلندیوں کی جانب دھکیل دیا۔
ایک طویل عرصے کے بعد Kiwi Dollar میں ایسی تیزی دیکھی گئی ہے. جو کہ بنیادی طور پر صارفین کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ممکنہ سخت Monetary Policy کی توقعات کا نتیجہ ہے۔ یہ مثبت پیشرفت نہ صرف نیوزی لینڈ کی معیشت کے استحکام کا مظہر ہے. بلکہ عالمی فاریکس مارکیٹ میں NZDUSD کی بحالی کی ایک تصویر بھی پیش کرتی ہے۔
NZ Retail Sales Report کی تفصیلات.
NZ Department of Statistics کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2025 کے دوران روز مرّہ اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.7 % اضافہ ہوا. جبکہ اس سے قبل منفی 0.1 % کی پیشگوئی تھی ، اگر اس کا تقابلہ مارچ کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ منفی 0.2 % ہی رہی تھی . Chinese Economy کی بحالی کے ساتھ New Zealand پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے.
NZ Retail Sales Report کیا ہے اور یہ Kiwi Economy کی عکاسی کیسے کرتی ہے؟
NZ Retail Sales Report نیوزی لینڈ کے محکمہ شماریات یعنی NZ Department of Statistics کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک سہ ماہی رپورٹ ہے. جو ملک بھر میں صارفین کی جانب سے کی جانے والی روزمرّہ اشیاء اور خدمات کی خریداری کے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ صارفین کتنی مقدار میں اخراجات کر رہے ہیں. اور یہی اخراجات کسی بھی معیشت کی بنیادی قوت سمجھے جاتے ہیں۔
Kiwi Economy یعنی نیوزی لینڈ کی معیشت کا بڑا انحصار اندرونی صارفین کی قوت خرید پر ہوتا ہے. کیونکہ ملک کی مجموعی معیشتی سرگرمیوں میں Retail Sector کا کردار نہایت اہم ہے۔ اگر Retail Sales میں اضافہ ہو رہا ہو، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ صارفین کو معاشی استحکام حاصل ہے، روزگار اور آمدنی میں بہتری آ رہی ہے. اور مستقبل کے بارے میں اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اس کے برعکس، اگر یہ اعداد و شمار کمزور ہوں، تو معیشت کی سست روی اور صارفین کی بےاعتمادی کا عندیہ دیتے ہیں۔
Chinese Economy کی بحالی کا NZD پر مثبت اثر
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ China نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے. اور چینی معیشت کی بحالی کا براہ راست فائدہ NZD کو پہنچتا ہے۔ Chinese Markets سے آنے والی طلب نے NZDUSD میں موجودہ تیزی کو مزید تقویت بخشی ہے. جو کہ Currency Market میں نیوزی لینڈ کے کرنسی پیئر کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے۔
NZDUSD کا ردعمل.
توقعات سے مثبت رپورٹ جاری ہونے کے بعد NZDUSD میں بحالی دیکھی جا رہی ہے. Asian Sessions کے دوران یہ 0.5900 سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے .

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔