Labor Market میں ملازمتوں کا غیرمتوقع اضافہ: US Nonfarm Payrolls Report جاری.
Labor Market Surprises with Strong Job Growth as Wage Pressure Builds

امریکی Labor Market نے مئی میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے US Nonfarm Payroll میں 139,000 نئی ملازمتوں کا اضافہ کیا، جو کہ ماہرین کی 130,000 کی پیشگوئی سے کہیں زیادہ ہے۔ اس رپورٹ نے Financial Markets میں ایک نئی لہر پیدا کر دی۔ پچھلے ماہ کی تعداد کو 177K سے کم کر کے 147K کیا گیا، جبکہ دو ماہ کی Net Revision میں 58K کی کمی نے پالیسی سازوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔
Unemployment Rate میں کوئی تبدیلی نہیں، لیکن US Nonfarm Payroll توقعات سے مثبت
US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگرچہ Unemployment Rate بدستور 4.2% پر قائم ہے، مگر Unrounded Rate بڑھ کر 4.244% ہو گیا ہے. جو کہ Labor Market کے دباؤ کو ظاہر کر رہا ہے۔ اس معمولی تبدیلی نے بھی سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے. کیونکہ یہ شرح سود کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Average Hourly Earnings میں اضافے کا رجحان.
جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق Wages میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے. جہاں Average Hourly Earnings ماہانہ بنیاد پر +0.4% بڑھی. جو کہ اندازے سے زیادہ ہے۔ سالانہ بنیاد پر یہ شرح 3.9% تک پہنچ گئی ہے. جو کہ 3.7% کی پیشن گوئی کو پیچھے چھوڑ گئی۔ یہ دباؤ Inflation کے امکانات کو مزید بڑھا سکتا ہے. جو کہ Federal Reserve کے لیے ایک اہم چیلنج بن سکتا ہے۔
Private Payrolls کی مضبوطی اور Government Jobs میں کمی
رپورٹ کے مطابق Private Payrolls میں ایک لاکھ چالیس ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا. جو کہ اندازے سے بہتر ہے. جبکہ Government Jobs میں مجموعی طور پر ایک ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ صورت حال ظاہر کر رہی ہے کہ نجی شعبہ مضبوط ہو رہا ہے مگر سرکاری شعبہ سست روی کا شکار ہے۔
Participation Rate اور جز وقتی ملازمتوں کی صورتحال
US Nonfarm Payrolls کے مطابق Participation Rate کم ہو کر 62.4% پر آ گیا ہے. جو کہ گزشتہ ماہ 62.6% تھا۔ Full-Time Jobs کی تعداد میں بڑی کمی جبکہ Part-Time Jobs میں معمولی اضافہ ہوا ہے. جو کہ Labor Market میں غیر یقینی کی صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔
Financial Markets پر US Nonfarm Payroll کے اثرات اور مستقبل کی سمت
یہ تمام اعداد و شمار Federal Reserve کی پالیسی پر براہِ راست اثر ڈال سکتے ہیں۔ US Nonfarm Payrolls کا جائزہ لیں تو خاص طور پر Wages اور ملازمتوں میں مسلسل اضافہ یہ بتاتے ہیں کہ شرح سود میں کمی کا امکان ابھی کم ہے۔ Stock Market میں ان اعداد و شمار کے بعد ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آیا. کیونکہ سرمایہ کار مستقبل کی Monetary Policy کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔