پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت رجحان پر بند۔ انڈیکس میں 826 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 826 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41878 کی سطح پر آ گئی۔ شیئر بازار میں آج سب سے زیادہ کراچی الیکٹرک میں کام ہوا جس کے 3 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ جبکہ ا کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹریٹ دوسرے اور ایک کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 23 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button