پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کم والیوم کے باوجود مثبت اختتام۔
کراچی( اسٹاک سمری)۔ آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر ملے جلے رجحان اور کم والیوم کے باوجود مثبت اختتام ہوا۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 184 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41344 کی سطح پر آ گیا۔ آج شیئر بازار میں 9 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے 4 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد میں طے پائے۔ آج کا والیوم لیڈر 73 لاکھ شیئرز کے ساتھ لوٹے کیمیکل رہا جبکہ 57 لاکھ شیئرز کے ساتھ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی دوسرے اور 53 لاکھ شیئرز کے ساتھ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔