ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل کینسل کرنے کے لئے قانونی طور پر کیس دائر کر دیا۔ ٹوئٹر کے شیئرز کی قدر میں کمی
ایلون مسک نے لیگل سیکرٹری کے پاس قانونی طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے کے لئے کیا گیا معاہدہ کینسل کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔ ڈیل کینسل ہونے کی خبر کے بعد ٹوئٹر کے شیئرز میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ واضح رہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک نے دنیا کے مقبول ترین سوشل پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے کے لئے 44 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔ بعد ازاں ٹوئٹر کے 5 فیصد اکاونٹس جعلی ثابت ہونے پر بات چیت میں تعطل آ گیا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔