امریکی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا منفی اختتام۔
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن میں امریکی مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ ڈاو انڈسٹریل ایوریج 164 پوائنٹس کی کمی سے 31174 کہ سطح پر بند ہوئی۔ ایس اینڈ پی 44 پوائنتس یعنی 1.15 فیصد کی گراوٹ سے 3854 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ نیسڈق 262 پوائنٹس یعنی 2.26 فیصد کی مندی سے 11372 کی سطح پر آ گئی جبکہ رشل 2000 کا انڈیکس 37 پوائنٹس کی کمی یعنی 2.11 فیصد کی گراوٹ سے 1732 کی سطح پر بند ہوئی۔ آج نیسڈق اور ڈاو جونز میں تمام اسٹاکس میں مسلسل فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔