امریکی سیکرٹری خارجہ جینیٹ ییلن کا بیان۔ جاپان کے دورے میں جاپانی ین کی قدر کے بارے میں بات چیت نہیں ہوئی۔
امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے کہا ہے کہ انکے دورہ جاپان میں روسی تیل کی قیمت کو نچلی ترین سطح پر فکس کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ تاہم جاپانی ین کے تشویشناک حد تک گرنے یا قدر مستحکم کرنے کا میکانزم طے کرنے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ جینیٹ ییلین کے دورے سے پہلے جاپانی حکومت سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی سیکرٹری خزانہ کے دورے کے موقع پر واشنگٹن اور ٹوکیو کے درمیان جاپانی کرنسی ین کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کے استحکام کے لئے میکانزم طے کیا جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔