پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد قدرے مثبت اختتام
کراچی( اسٹاک سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر ملا جلا رجحان رہا۔ ملک میں جاری سیاسی بے یقینی کی وجہ سے مارکیٹ میں محتاط خریداری جاری رہی لیکن دو دن کے بلڈ باتھ کے بعد آج اختتام پر کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40459 کی سطح پر آ گیا۔ آج شیئر بازار میں 14 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جنکی مجموعی مالیت 4 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ آج کے دن کا والیوم لیڈر ا کروڑ 33 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز رہا جبکہ ا کروڑ کے قریب شیئرز کے ساتھ ڈبلیو۔ٹی۔ایل دوسرے اور 79 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔