پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 228 روپے کا ہو گیا۔
اسلام اباد( فاریکس رپورٹر)۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ پاکستانی کمرشل بینکس کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کے بعد ہر بینک پیشگی اطلاع کے بعد بھی اپنی من مانی قیمت پر ڈالرز فراہم کر رہے ہیں ۔ درآمدی آرڈرز کے لئے بھی ڈالرز نہیں دیئے جا رہے۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام معاشی بحران کو سنگین بنا رہا ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 228 سے 230 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر کی فراہمی ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی۔ تمام درآمدی آرڈرز تعطل کے شکار ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔