پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد قدرے مثبت اختتام
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر ملے جلے رجحان، انتہائی کم والیوم اور سپریم کورٹ میں پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے انتہائی محتاط رویے اور عدم توجہی اور پھر ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے بعد قدرے مثبت اختتام دیکھنے میں آیا ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 50 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 39894 کی سطح پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 13 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کے سودے 4 ارب 20 کروڑ روپے میں طے پائے۔ آج کا والیوم لیڈر ایک کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل۔پراپرٹیز رہا جبکہ ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لمیٹڈ دوسرے اور ایک کروڑ گیارہ لاکھ شیئرز کے ساتھ لوٹ کیمیکل تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔