پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد کاروباری دن کا منفی اختتام ۔
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج دن بھر ملے جلے رجحان اور کم والیوم کے بعد کاروباری دن کا اختتام منفی سطح پر ہوا ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 74 پوائنٹس کی کمی سے 40075 کے لیول پر بند ہوا۔آج شیئر بازار میں 11 کروڑ شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 3 ارب 71 کروڑ روپے رہی ۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز رہا جبکہ 92 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔آر۔جی دوسرے اور 86 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔